Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کو گھر کے باہر صحافیوں نے گھیر لیا

Admin
By Admin
Nov 19, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کو گھر کے باہر صحافیوں نے گھیر لیا
بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کو گھر کے باہر صحافیوں نے گھیر لیا — November 19, 2026
2018ء کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کو گھر کے باہر صحافیوں نے گھیر لیا۔

اس موقع پر کیمرون بین کرافٹ کے نئے انکشافات پر پیٹ کمنز سے مؤقف لینے کے لیے صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

صحافیوں کے سوالات پر پیٹ کمنز نے تفصیلی جواب دینے سے گریز کیا اور وہ ٹریننگ کے لیے وہاں سے روانہ ہو گئے۔

بین کرافٹ کے الزامات پر پیٹ کمنز نے اپنے سابقہ مؤقف پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے، ان کے منیجر کا کہنا ہے کہ کپتان کا مؤقف گزشتہ 8 سال سے تبدیل نہیں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین کرافٹ کے تازہ انکشافات کے بعد آسٹریلوی کرکٹ میں 2018ء کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کی بحث پھر سے چھڑ گئی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز پر ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا دباؤ بڑھنے لگا ہے، کئی حلقے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ پیٹ کمنز کو کپتانی سے الگ ہو جانا چاہیے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کئی حلقوں کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز نے جانتے بوجھتے ہوئے بال ٹیمپرنگ کے حقائق چھپائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے ٹیسٹ کپتان کے لیے ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس اور ایلکس کیری کے نام لیے جا رہے ہیں۔

2018ء کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل سے متعلق آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کو گھر کے باہر صحافیوں نے گھیر لیا۔ اس موقع پر کیمرون بین کرافٹ کے نئے انکشافات پر پیٹ کمنز سے مؤقف لینے کے لیے ...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn