Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ایس آئی آر: اپوزیشن کے 48 سوالوں کا جواب دینے کو تیار نہیں ہے الیکشن کمیشن

Admin
By Admin
Nov 19, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ایس آئی آر: اپوزیشن کے 48 سوالوں کا جواب دینے کو تیار نہیں ہے الیکشن کمیشن
ایس آئی آر: اپوزیشن کے 48 سوالوں کا جواب دینے کو تیار نہیں ہے الیکشن کمیشن — November 19, 2026
ایس آئی آر: اپوزیشن کے 48 سوالوں کا جواب دینے کو تیار نہیں ہے الیکشن کمیشن
نئی دہلی: ملک کے الیکشن کمیشن نے منگل (17 نومبر) کو سپریم کورٹ میں کہا کہ اسے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ’انڈیا‘ کے دیگر رہنماو¿ں کی اس عرضی پر سخت اعتراض ہے، جس میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور الیکشن کمشنروں سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی سے ایس آئی آر کے سلسلے میں 48 سوال پوچھے گئے ہیں۔
راہل گاندھی کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے سینئر وکیل کپل سبل نے عدالت کو بتایا کہ سوموار کو ایک درخواست داخل کی گئی تھی، جس میں کہا گیا ہے کہ 26 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے داخل کیے گئے [جوابی حلف نامے میں ایس آئی آر کے حوالے سے کمیشن کے متفقہ فیصلے کا دعویٰ تو کیا گیا ہے، لیکن اس کا کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ سبل نے مزید کہا کہ عرضی گزاروں نے کچھ سوال اٹھائے ہیں اور عدالت سے نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل ہریش سالوے نے عدالت کو بتایا کہ کمیشن کو اس درخواست پر سخت اعتراض ہے۔ سالوے نے سینئر وکیل منندر سنگھ کے ساتھ مل کر اس عرضی پر ابتدائی سماعت سے قبل کوئی نوٹس جاری کیے جانے کی مخالفت کی۔اخبار کے مطابق، چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت نے کہا،’پھر ہم درخواست پر سماعت کریں گے اور ضروری احکامات جاری کریں گے۔‘چیف جسٹس کی سربراہی والی بنچ اس معاملے کی سماعت کر رہی تھی، جس نے اب سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ اس دوران الیکشن کمیشن اپنے اعتراضات داخل کر سکتا ہے۔
اس سے پہلے سوموار کو داخل کیے گئے جواب میں اپوزیشن اتحاد کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن کی جانب سے داخل کیے گئے جوابی حلف نامے میں ایس آئی آر سے متعلق ’میٹنگ کی کارروائی کے منٹس، فائل نوٹنگ یا منظوریوں کا [کوئی ریکارڈ‘نہیں ہے۔
اتحاد کے رہنماو¿ں نے اپنی عرضی میں یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ جوابی حلف نامہ ڈپٹی الیکشن کمشنر بھانو پرکاش یتورو نے داخل کیا ہے اور اسے چیف الیکشن کمشنر اور دو الیکشن کمشنروں کی منظوری حاصل ہے، لیکن اس دستاویز میں منظوری دیے جانے کی کوئی تاریخ یا دیگر تفصیلات درج نہیں ہیں۔
اس کے علاوہ ’انڈیا‘ اتحاد کے رہنماو¿ں نے الگ سے بھی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار، الیکشن کمشنروں سندھو اور جوشی، نیز ایس آئی آر کے عمل سے وابستہ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران سے تحریری طور پر سوال پوچھے ہیں۔ انہوں نے تمام فائلوں اور وہاٹس ایپ سمیت الکٹرانک پیغامات کے اعداد و شمار اور تفصیلات طلب کی ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی پوچھا ہے کہ دونوں الیکشن کمشنروں نے کن مواقع پر اپنے اعتراضات درج کرائے تھے۔
کچھ سوالوں میں اپوزیشن رہنماو¿ں نے ایس آئی آر کے تحت لیے گئے فیصلوں سے متعلق فائلوں کے نمبر، تاریخوں اور فیصلہ سازی کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ یہ فیصلے کس طرح لیے گئے—کیا میٹنگوں میں کیے گئے، فائلوں کے سرکولیشن کے ذریعے ان پر اتفاق کیا گیا یا الکٹرانک ذرائع سے فیصلے ہوئے؟ انہوں نے ان تاریخوں کی تفصیلات بھی مانگی ہیں، جب ہر رکن نے اپنی رضامندی ظاہر کی تھی۔
اس عرضی میں ایک تضاد کی جانب بھی توجہ دلائی گئی ہے۔ ایک طرف الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا تھا کہ ایس آئی آر کا فیصلہ اتفاق رائے سے لیا گیا تھا، جبکہ دوسری طرف آر ٹی آئی کی ایک درخواست کے جواب میں خود کمیشن نے کہا تھا کہ ’کمیشن نے 2025 میں پورے ملک میں ایس آئی آر شروع کرنے کے سلسلے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔‘
اتحاد کے رہنماو¿ں نے دونوں الیکشن کمشنروں سندھو اور جوشی کی جانب سے ایس آئی آر (جس میں فارم-6 میں تبدیلی اور ای سی آئی نیٹ کا نظام چلانا بھی شامل ہے) کے حوالے سے باضابطہ طور پر درج کرائے گئے اعتراضات یا اختلافِ رائے کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی پوچھا ہے کہ فروری 2025 سے اکتوبر 2026 کے درمیان کتنی دفعہ اس طرح کے اعتراضات یا اختلاف رائے سامنے آئے۔
اپوزیشن رہنماو¿ں نے یہ بھی جاننا چاہا ہے کہ ’فارم-7‘ کے تحت کتنے اعتراضات درج کرائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ عام شہریوں یا بوتھ لیول ایجنٹوں (بی ایل اے) کی جانب سے اس طرح کے کتنے اعتراضات درج کرائے گئے، کتنے معاملوں میں فرضی یا غیر موجود افراد کے نام سامنے آئے اور ایسے معاملوں میں کیا کارروائی کی گئی۔
اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی پوچھا ہے کہ کیا الیکشن رجسٹریشن افسر (ای آر او) کے حکم کے بغیر کسی دوسرے طریقے سے ووٹر لسٹ میں کوئی اندراج تبدیل، شامل یا حذف کیا گیا؟
قابل ذکر ہے کہ 48سوالوں کی فہرست میں دیگر باتوں کے علاوہ یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کیا ووٹر لسٹ کے ڈیٹا بیس تک رسائی رکھنے اور اس میں تبدیلی کرنے کی صلاحیت رکھنے والے افراد کا آڈٹ کرانے کی تجویز جوشی نے کمیشن کے سامنے رکھی تھی؟ اس کے ساتھ اس تجویز سے متعلق تاریخوں اور فائل کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ مغربی بنگال میں عدالتی افسران کی جانب سے ووٹر لسٹ میں نام شامل کرنے کے احکامات کے خلاف الیکشن کمیشن یا اس کے افسران نے عدالتی ٹریبونلوں میں مجموعی طور پر کتنی اپیلیں دائر کی ہیں۔
یہ بھی سوال کیا گیا ہے کہ کیا ای سی آئی نیٹ میں ای آر او کے لیے کسی ووٹر کا نام حذف کیے جانے کے بعد اسے دوبارہ شامل کرنے کی سہولت موجود تھی، یا یہ سہولت کبھی دستیاب ہی نہیں تھی؟ اگر یہ سہولت دستیاب نہیں تھی تو کن کن تاریخوں میں ایسا ہوا، اس کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ستمبر میں انڈین ایکسپریس نے اپنی ایک میں بتایا تھا کہ تین میں سے دو الیکشن کمشنروں نے 10 ماہ کے دوران ووٹر لسٹوں کی ایس آئی آر کی کارروائی پر 14 بار اعتراضات اٹھائے تھے۔اس کے بعد سے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کا مطالبہ مسلسل زور پکڑ رہا ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ طلبہ تنظیمیں بھی ان کے خلاف لگاتار احتجاج کر رہی ہیں۔
غورطلب یہ بھی ہے کہ اس کے بعد سے کمار عوامی طور پر بھی نظر نہیں آئے ہیں۔ اس معاملے پر اس لیے بھی زیادہ توجہ دی جا رہی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے وہ مسلسل خبروں اور عوامی تقریبات میں اپنی موجودگی کے باعث خاصے سرخیوں میں رہے ہیں۔

ایس آئی آر: اپوزیشن کے 48 سوالوں کا جواب دینے کو تیار نہیں ہے الیکشن کمیشن...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn