بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ سے پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی آپ کو کب ملے گی؟
اس پر بھارتی کوچ نے جواب دیا کہ انہیں کچھ نہیں معلوم، کوئی خبر نہیں کہ ٹرافی کب ملے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویمن ٹیم نے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر کیا۔
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا اور ویمنز ٹیم نے فیصلے پرعمل کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی ویمنز ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ جیتنے کے بعد مینز ٹیم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹرافی تنازع کھڑا کردیا اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹی 20 ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔
ہندوستانی خواتین ٹیم کے اس قدم پر اب بی سی سی آئی کی جانب سے وضاحتی بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ دبئی میں بی سی سی آئی کے سکریٹری دیوجیت سیکیا نے ہرمن پریت کور اور ان کی ٹیم کے فیصلے پر کہا کہ ایسا کر کے انہوں نے مردوں کی ٹیم کے موقف کے ساتھ اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’2025 میں ہوئے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد ہم پر اپنے ملک کے شہریوں کا دباؤ تھا کہ ہم اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ کوئی تعلق نہ رکھیں۔ ہم ان کے ساتھ کرکٹ بھی نہ کھیلیں۔ تاہم، ہمارے ملک کی حکومت نے کثیر ملکی ٹورنامنٹ میں ان کے ساتھ کھیلنے کی منظوری دی۔ لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ہر شرط کو مانیں گے۔‘‘
دیوجیت سیکیا نے کہا کہ محسن نقوی اے سی سی کے صدر ہونے کے علاوہ پی سی بی کے چیئرمین بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان حکومت میں وزیر بھی ہیں۔ ایسے میں ہم ان سے ٹرافی نہیں لے سکتے۔ خواتین ٹیم نے اپنے فیصلے سے ثابت کیا ہے کہ وہ ہندوستانی مردوں کی ٹیم کے موقف کے ساتھ ہے۔ ہمیں کوئی ملال نہیں ہے۔ ہمارا اصل مقصد ٹرافی حاصل کرنا نہیں بلکہ ہندوستانی ٹیم کی جیت ہے اور اسے ہم حاصل کر رہے ہیں۔
بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ سے پریس کانفرنس میں سوال کیا گیا کہ ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی آپ کو کب ملے گی؟ اس پر بھارتی کوچ نے جواب دیا کہ انہیں کچھ نہیں معلوم، کوئی خبر نہیں کہ ٹ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments