Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

یمنی حکومت کا تعز میں حوثیوں کے زیر قبضہ علاقے واپس لینے کا دعویٰ

Admin
By Admin
Sep 14, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

یمنی حکومت کا تعز میں حوثیوں کے زیر قبضہ علاقے واپس لینے کا دعویٰ
یمنی حکومت کا تعز میں حوثیوں کے زیر قبضہ علاقے واپس لینے کا دعویٰ — September 14, 2026
یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے تعز کے مغرب میں ایسے مقامات دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیے ہیں جہاں انصار اللہ حوثی گروپ کے جنگجو داخل ہو گئے تھے۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس کی پیش قدمی ’مزید نئے علاقوں‘ کی جانب جاری ہے۔

یہ بات بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت سے وابستہ یمنی خبر رساں ایجنسی سبا نے شائع کی۔

ایجنسی کے مطابق یمنی فورسز نے حوثیوں کے ’اجتماعات‘ پر فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں ’متعدد فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں، درمیانے درجے کے اسلحے کے گولہ بارود کا ذخیرہ پھٹ گیا اور کم از کم 10 مسلح افراد ہلاک ہوئے۔‘

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ریاض کی حمایت یافتہ یمنی حکومت نے حوثیوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی جھڑپوں کے دوران بحیرۂ احمر کے ساحل پر اپنی عسکری موجودگی بڑھانے کا عہد کیا ہے۔

ادھر سعودی سول ڈیفنس نے مملکت کے جنوبی حصے کے چار شہروں میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر ابتدائی انتباہ جاری کیا۔ یہ انتباہ نجران، خمیس مشیط، جازان اور ابہا کے لیے تھا۔ بعد ازاں ادارے نے ’خطرہ ٹل جانے‘ کی اطلاع دیتے ہوئے انتباہات واپس لے لیے۔

دوسری جانب پیر کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تین فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا، کیونکہ ایک اہم سعودی تیل پائپ لائن کی بندش، سعودی عرب پر حوثیوں کے نئے حملوں اور خلیج میں جہازوں پر ایرانی حملوں نے رسد سے متعلق خدشات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

اسی تناظر میں اتوار کو حوثیوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ سعودی عرب نے شمالی یمن میں ان کے مرکزی گڑھ صوبہ صعدہ پر حملے کیے ہیں۔

حوثیوں کے ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق دو فضائی حملے صعدہ صوبے پر کیے گئے، جبکہ اسی صوبے کے سرحدی ضلع منبہ پر توپ خانے سے گولہ باری بھی کی گئی۔

حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب نے ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تعز، لحج، الجوف، حجہ، البیضاء اور صعدہ صوبوں پر 58 فضائی حملے کیے، جن میں خمیس مشیط کے فضائی اڈے سے اڑنے والے ایف 15 طیارے استعمال کیے گئے۔‘

حوثیوں نے اتوار کو یہ بھی اعلان کیا تھا کہ انھوں نے ڈرونز اور میزائلوں کے ذریعے جنوبی سعودی عرب میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے تعز کے مغرب میں ایسے مقامات دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیے ہیں جہاں انصار اللہ حوثی گروپ کے جنگجو ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn