ٹیسٹ میں ناکامی پر ٹیم سے ڈراپ کیے جانے والے پاکستانی کرکٹر سلمان علی آغا نے ڈومیسٹک میں شاندار واپسی کی ہے۔
سلمان آغا نے فرسٹ کلاس میں کیریئر کی پہلی ٹرپل سنچری بنا ڈالی۔ انہوں نے ٹیم مارخور کے خلاف بیالیس چوکوں اور چھےچھکوں سے سجی اننگز کھیلی۔
سلمان آغا ڈومیسٹک میں یہ کارنامہ انجام دینے والے اٹھارہ ویں پاکستانی بلےباز بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں ناقص کارکردگی پر سلمان علی آغا کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہ ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جو انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم سے ڈراپ کیے گئے اور انہیں وطن واپس جانا پڑا۔
ٹیسٹ میں ناکامی پر ٹیم سے ڈراپ کیے جانے والے پاکستانی کرکٹر سلمان علی آغا نے ڈومیسٹک میں شاندار واپسی کی ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments