Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

کیرالہ میں ملیشیائی وزیر اعظم انور ابراہیم کی ہوئی عزت افزائی، ’شیخ ابو بکر فاؤنڈیشن ایکسیلنس ایوارڈ‘ سے سرفراز

Admin
By Admin
Sep 14, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

کیرالہ میں ملیشیائی وزیر اعظم انور ابراہیم کی ہوئی عزت افزائی، ’شیخ ابو بکر فاؤنڈیشن ایکسیلنس ایوارڈ‘ سے سرفراز
کیرالہ میں ملیشیائی وزیر اعظم انور ابراہیم کی ہوئی عزت افزائی، ’شیخ ابو بکر فاؤنڈیشن ایکسیلنس ایوارڈ‘ سے سرفراز — September 14, 2026
18ویں برکس سربراہی اجلاس کے لیے ہندستان پہنچے ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے اجلاس ختم ہونے کے بعد کیرالہ کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے ’سنی کلچرل سنٹر‘ میں منعقدہ ذکر و دعا کی مجلس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہندوستان کے گرینڈ مفتی شیخ ابوبکر احمد کی موجودگی میں انہیں ’شیخ ابوبکر فاؤنڈیشن ایکسیلنس ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’سنی کلچرل سنٹر میں مجھے ملیشیا کے وفد کے ساتھ ذکر و دعا کی مجلس میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔ اس پروگرام میں کیرالہ کے معزز علماء اور تقریباً 2000 طلبا نے شرکت کی۔ اس مجلس کی قیادت ہندوستان کے گرینڈ مفتی شیخ ابوبکر احمد نے کی۔‘‘

وزیر اعظم ابراہیم نے شیخ ابوبکر فاؤنڈیشن ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازے جانے کی جانکاری بھی دی اور کہا کہ میں اس اعزاز کو انتہائی عاجزی کے ساتھ قبول کرتا ہوں اور اسے ان تمام علماء، مبلغین، سائنس دانوں اور علم سے محبت کرنے والوں کے نام کرتا ہوں، جنہوں نے لوگوں تک ایمان و عقیدے کا پیغام پہنچانے اور امت کے وقار کو بلند کرنے کے لیے اپنا وقت، دل اور زندگی وقف کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملیشیا آئندہ بھی علماء کے ساتھ مل کر تعلیمی اور مذہبی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔ اس میں حدیث کی کتابوں کے مطالعے اور ان کی تکمیل کی تقریبات جیسے پروگرام بھی شامل ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ کوششیں ملیشیا اور کیرالہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کریں، علم کی روایت کو مالا مال کریں اور ایسی نسل تیار کریں جو اپنے ایمان میں مضبوط، علم میں مالا مال اور کردار میں بہترین ہو۔

انور ابراہیم نے بتایا کہ کرنتھور واقع مرکز الثقافۃ السنیہ میں منعقدہ زیارۃ محبۃ پروگرام کے دوران گرینڈ مفتی شیخ ابوبکر احمد سے ملاقات کا موقع ملا۔ اس دوران مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے متعلق چیلنجز اور مواقع پر خیالات کے تبادلے کا بھی موقع حاصل ہوا۔ انور ابراہیم نے کہا کہ اے آئی علم، تحقیق اور ترقی کے نئے راستے کھول رہی ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ ایمان، عقیدے، اخلاقی اقدار اور انسان کی فکری آزادی کے لیے کچھ اہم چیلنجز بھی لے کر آ رہی ہے۔ اسی وجہ سے ہم نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ اے آئی کے لیے ایسا نقطۂ نظر تیار کیا جائے جو اسلامی اصولوں پر مبنی ہو۔ اس کا مقصد تکنیکی ترقی اور انسانی اقدار، اخلاقیات اور انسانیت کے درمیان توازن برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بحث کو مزید آگے بڑھایا جائے گا تاکہ مصنوعی ذہانت کی ترقی سے مکمل فائدہ اٹھایا جا سکے، لیکن ساتھ ہی ایمان، اخلاقی اقدار اور انسانیت سے کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔

18ویں برکس سربراہی اجلاس کے لیے ہندستان پہنچے ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے اجلاس ختم ہونے کے بعد کیرالہ کا دورہ کیا۔ یہاں انہوں نے ’سنی کلچرل سنٹر‘ میں منعقدہ ذکر و دعا کی م...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn