Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

یہودی کیلنڈر ایئر کے آخری روز بھی مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کی یلغار

Admin
By Admin
Sep 14, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

یہودی کیلنڈر ایئر کے آخری روز بھی مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کی یلغار
یہودی کیلنڈر ایئر کے آخری روز بھی مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کی یلغار — September 14, 2026
یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر یہودی کیلنڈر ایئر کے آخری دن بھی چڑھائی کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اس موقع پر اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے یہودی آباد کاروں کی اس چڑھائی کے لیے خصوصی حفاظتی اور معاونتی اقدامات کیے تھے۔

یہودی آباد کاروں کی سہولتکاری کے لیے اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصیٰ کو محاصرے میں لیا تاکہ یہودی آباد کاروں کے جتھوں کی مسجد کی طرف چڑھائی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اور مسلمان اس دوران مسجد اقصیٰ کی طرف نہ جا سکیں۔ اس مقصد کی خاطر تاریخی مشرقی یروشلم میں بطور خاص نفری میں اضافہ کیا گیا تھا۔ تاکہ یہودی آباد کار اپنے کیلنڈر کے آخری روز کو 'یاد گار' بنا سکیں۔

یہودی آباد کاروں نے فیصلہ کر رکھا تھا کہ وہ اپنے کیلنڈر ایئر کا اختتام اور آغاز دونوں ہی مسجد اقصیٰ سے مسلمانوں کو بے دخل رکھ کے کریں گے۔ اس سلسلے میں یہودی آباد کاروں کی سرگرمیوں کا آغاز جمعہ کے روز ہی ہو گیا تھا۔ یہ سلسلہ اتوار کے روز تک جاری رکھا گیا۔

یہودی جن کی تعداد سینکڑوں میں تھی اسرائیلی پرچم اٹھا کر نعرے لگاتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مسجد اقصیٰ میں تلمودی رسوم ادا کرتے رہے۔ یاد رہے فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق پچھلے ماہ اگست کے دوران یہودی آباد کاروں نے 26 بار مسجد اقصیٰ کے تقدس کو اسی طرح پامال کیا تھا۔

اس معاملے میں تازہ مذموم سرگرمی کے لیے بھی اسرائیلی حکومت نے پوری طرح آسانی اور مدد فراہم کی تاکہ یہودی آبادکار اپنی من مرضی کرتے ہوئے مسلمانوں کے اس جیسے اہم مذہبی مقام کا تقدس پامال کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ذہنی اذیت سے دوچار رکھ سکیں۔

یہودی آباد کاروں کی سرگرمی کو کامیاب بنانے کے لیے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھاری نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ جگہ جگہ ناکے لگائے گئے تھے تاکہ فلسطینی عوام سڑکوں پر آزادانہ نکل سکیں نہ مسجد اقصیٰ پہنچ سکیں۔

خیال رہے مسجد اقصیٰ صرف فلسطینیوں کے لیے نہیں پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے تیسرا مقدس ترین مرکز ہے۔ اس لیے جہاں بھی اس کے تقدس کی پامالی سنتے ہیں وہ اپنے جذبات کو پامال اور مجروح محسوس کرتے ہیں۔ تاہم اسرائیلی حکومت نے یہودی آباد کاروں کروں کو اپنے گماشتوں کی صورت فلسطینیوں کے خلاف میدان میں اتار رکھا ہے۔ جاری انتخابی مہم کے دوران یہودی آباد کار ووٹروں کو اپنی جانب متوجہ رکھنے کے لیے اسرائیلی حکومت مزید دیدہ دلیری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر یہودی کیلنڈر ایئر کے آخری دن بھی چڑھائی کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اس موقع پر اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے یہودی آباد کاروں کی اس چڑھائی کے لیے خصو...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn