Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

جنگی ساز و سامان کے حوالے سے فکرمند نہیں، سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ

Admin
By Admin
Sep 14, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

جنگی ساز و سامان کے حوالے سے فکرمند نہیں، سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ
جنگی ساز و سامان کے حوالے سے فکرمند نہیں، سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ — September 14, 2026
واشنگٹن: سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ جنگی ساز و سامان کے حوالے سے بالکل بھی فکرمند نہیں ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ ایڈمرل بریڈ کوپر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایران کیساتھ جاری جنگ میں امریکی افواج کو ساز و سامان، گولہ بارود کی کمی پر تشویش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی دستے مکمل طور پر مسلح ہیں، امریکی افواج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب سرپرست ایرانی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اگلی جنگ میں ایران کہیں زیادہ طاقت کے ساتھ لڑے گا آج کوئی جنگ چھڑ جائے تو ایران گزشتہ جنگوں کی نسبت کہیں زیادہ تکنیکی قوت سے کارروائی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اگلی جنگ جدید ترین صلاحیتوں کے ساتھ لڑے گا اور پورے یقین سے کہتا ہوں، تکنیکی سرگرمیوں، اسلحہ سازی کو میڈیا بیانیہ سمجھنے والوں نے میدان جنگ میں ہماری صلاحیتیں دیکھ لیں جو کچھ نمائش کے لیے پیش کیا جاتا ہے وہ قوم کی دفاعی صنعت کی اصل صلاحیتوں کا محض چھوٹا سا حصہ ہے۔

جنرل ابن الرضا کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی صنعت اور عسکری امکانات کی پیش رفت پوری قوت کے ساتھ جاری ہے آج ایران اپنی تاریخ کے کسی بھی دوسرے دور کی نسبت زیادہ مضبوط، متحد اور چوکس ہے۔

واشنگٹن: سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ جنگی ساز و سامان کے حوالے سے بالکل بھی فکرمند نہیں ہیں۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn