Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

ٹیسٹ سیریز: آسٹریلیا و نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Admin
By Admin
Nov 29, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ٹیسٹ سیریز: آسٹریلیا و نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ٹیسٹ سیریز: آسٹریلیا و نیوزی لینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کر دیا — November 29, 2026
سڈنی: ٹیسٹ سیریز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ بھی آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

جیک کلیٹن، کیمرون گرین، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مائیکل نیسر، میتھیو رنشا، کوری روکی چولی اور مچل اسٹارک بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

بیٹر جیک کلیٹن اور اسپنر کوری روکی چولی پہلی مرتبہ آسٹریلین اسکواڈ کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق نیتھن لیون کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا، نیتھن لیون کی حالیہ میچز میں کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔ 1 کھلاڑی کی شمولیت کا فیصلہ شیفلڈ شیلڈ کے اگلے راؤنڈ کے بعد کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھی دورہ آسٹریلیا کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے پیس اٹیک میں 7 فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے، ول او رورکی، میٹ فشر اور مائیکل رائے کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

انجرڈ مچل سینٹنر اور بلیئر ٹکنر فٹ ہونے کے بعد اسکواڈ کو آسٹریلیا میں جوائن کریں گے۔

کپتان ٹام لیتھم، میٹ فشر، ڈین فوکس کرافٹ، ٹام بلنڈل، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، ہنری نکلز، ول او رورکی، گلین فلپس، مائیکل رائے، راچن رویندرا، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں بڑی ٹیموں کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

سڈنی: ٹیسٹ سیریز کے لیے کرکٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ نے اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ بھی آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn