Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

معاملہ خواتین ریزرویشن کا ہے ہی نہیں، حد بندی کے ذریعہ ملک کا انتخابی نقشہ بدلنے کی کوشش ہو رہی: راہل گاندھی

Admin
By Admin
Nov 29, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

معاملہ خواتین ریزرویشن کا ہے ہی نہیں، حد بندی کے ذریعہ ملک کا انتخابی نقشہ بدلنے کی کوشش ہو رہی: راہل گاندھی
معاملہ خواتین ریزرویشن کا ہے ہی نہیں، حد بندی کے ذریعہ ملک کا انتخابی نقشہ بدلنے کی کوشش ہو رہی: راہل گاندھی — November 29, 2026
’’آسام اور جموں و کشمیر میں حد بندی کی 2 مثالیں دیکھیے۔ مودی-شاہ نے اس میں ’کریک‘ اور ’پیک‘ کی تکنیک استعمال کی ہے۔ یہی ان کی جمہوریت کو ختم کرنے کی پالیسی ہے، جسے اب پورے ملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں۔‘‘ یہ بیان لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے آج میڈیا اہلکاروں کے سامنے حد بندی بل سے متعلق اپنے شبہات ظاہر کرتے ہوئے دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ’’نریندر مودی اور امت شاہ کچھ بھی کر لیں، ہم کسی قیمت پر جمہوریت اور آئین کا قتل نہیں ہونے دیں گے۔‘‘

دراصل مرکز کی مودی حکومت حد بندی بل کو پارلیمنٹ سے منظور کرانا چاہتی ہے، لیکن انڈیا بلاک اس کے سخت خلاف ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے حد بندی بل میں کچھ باتوں کو جمہوریت کے لیے خطرناک اور ایس سی/ایس ٹی طبقہ کے خلاف ٹھہرایا ہے۔ راہل گاندھی نے آج ان معاملات کو بہت وضاحت کے ساتھ میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اگر آپ کے ذہن میں سوال ہے کہ حد بندی کے بعد سماجی انصاف کا کیا ہوگا؟ تو اس کا جواب ہے کہ 40 سال کے لیے اسے بھول جائیے۔‘‘ وہ کہتے ہیں کہ ’’او بی سی، دلت اور قبائلی لفظ بھول جائیے، یعنی ان کی آبادی تو بڑھے گی، لیکن نمائندگی نہیں بڑھے گی، کیونکہ مودی اس پر روک لگا دیں گے۔‘‘

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے راہل گاندھی کہتے ہیں کہ ’’یہ پورا ڈرامہ 2011 کی مردم شماری کی بنیاد پر ہوگا اور بی جے پی براہ راست طور پر او بی سی، ایس سی/ایس ٹی اور اقلیتوں کو کنارہ کش کر رہی ہے۔‘‘ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’’خواتین ریزرویشن بل پہلے ہی پاس ہو چکا ہے، بی جے پی اسے کل سے ہی نافذ کر سکتی ہے، لیکن وہ ایسا کرے گی نہیں۔ سچائی یہ ہے کہ معاملہ خواتین ریزرویشن نہیں، دراصل یہ ایس سی/ایس ٹی کی سیٹوں کو لاک کرنے کی کوشش ہے۔‘‘

’’آسام اور جموں و کشمیر میں حد بندی کی 2 مثالیں دیکھیے۔ مودی-شاہ نے اس میں ’کریک‘ اور ’پیک‘ کی تکنیک استعمال کی ہے۔ یہی ان کی جمہوریت کو ختم کرنے کی پالیسی ہے، جسے اب پورے ملک میں...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn