یمن اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ ایک جانب یمن کے جنوبی ساحل کے قریب ایک مال بردار جہاز کو مسلح افراد نے ہائی جیک کر لیا ہے، جبکہ دوسری جانب سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے گذشتہ دو روز کے دوران ریاض اور ملک کے جنوبی علاقوں کو نشانہ بنانے والے دو حوثی میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔
برطانیہ کی سمندری نگرانی کی ایجنسی یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کے مطابق یمن کے ساحلی شہر بلحاف سے تقریباً 120 کلومیٹر دور ’غیر مجاز افراد‘ ایک مال بردار جہاز پر سوار ہوئے اور اس کا کنٹرول سنبھال لیا۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ہارن آف افریقہ اور خلیج عدن کے اطراف سمندری قزاقی کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
دوسری جانب سعودی زیر قیادت اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی گروپ کی جانب سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی طرف داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضائی دفاعی نظام نے راستے میں ہی تباہ کر دیا۔
اس سے ایک روز قبل سعودی حکام نے اعلان کیا تھا کہ ریاض کی طرف داغا گیا ایک کروز میزائل بھی مار گرایا گیا ہے۔ حوثیوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ کارروائی سعودی فضائی حملوں کے جواب میں کی گئی۔
یمن اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ ایک جانب یمن کے جنوبی ساحل کے قریب ایک مال بردار جہاز کو مسلح افراد نے ہائی جیک کر لیا ہے، جبکہ دوسری جانب...
Source: Admin