نوادویپ اور مایا پور کے درمیان فاصلہ ہوگا کم! تعمیر ہوگا پل، وزیر اعلیٰ کے اعلان
نوادویپ اور مایا پور میں ہر روز ملک اور بیرون ملک سے بڑی تعداد میں عقیدت مند اور سیاح آتے ہیں۔ لیکن دونوں مذہبی مقامات کے درمیان تیز رفتار اور آسان آمد و رفت کے لیے اب بھی بہت سے لوگوں کو آبی راستے پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔
چند روز قبل ہی نوادویپ میں راس اتسو کا افتتاح کرنے پہنچے وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے نوادویپ اور مایا پور کے درمیان مستقل پل تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ کے اعلان کے چند ہی دنوں کے اندر انتظامی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں۔ پل کی تعمیر کے لیے ممکنہ مقام اور ابتدائی منصوبہ بندی کا جائزہ لینے کے لیے اتوار کو ریاست کے اعلیٰ افسران نوادویپ پہنچ رہے ہیں۔ محکمہ سیاحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ورون کمار رائے اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سکریٹری سمیت مختلف محکموں کے افسران پورے علاقے کا موقع پر پہنچ کر جائزہ لیں گے۔
انتظامی ذرائع کے مطابق، صرف پل کی تعمیر ہی نہیں بلکہ دریائی کٹاو¿، آبی اور سڑک کے راستے آمد و رفت کے نظام اور سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی جیسے معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
نوادویپ اور مایا پور کے درمیان مستقل پل کی تعمیر کا مطالبہ مقامی لوگ کافی عرصے سے کر رہے تھے۔ عوام کے اس مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے ہی وزیر اعلیٰ نے مستقل پل تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صرف یہی نہیں، انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب تک پل کی تعمیر مکمل نہیں ہوتی، اس وقت تک عام لوگوں اور سیاحوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ لانچ سروس شروع کی جائے گی۔
مختلف گھاٹوں کی خستہ حالی پر بھی وزیر اعلیٰ نے ناراضگی ظاہر کی اور انہیں نئے سرے سے تعمیر و مرمت کرکے سیاحوں کے لیے بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے پہلے مرحلے میں ترقیاتی کاموں کے لیے 2 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان بھی کیا۔ ان اعلانات کے بعد ہی انتظامی سطح پر سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
اس سلسلے میں ندیا کے ضلع مجسٹریٹ شری کانت پلی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے اعلان کے بعد ہی افسران نوادویپ پہنچ رہے ہیں۔ وہ پورے حالات کا جائزہ لیں گے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے اعلان کے فوراً بعد انتظامی سطح پر تیزی سے کام شروع ہونے کا ندیا ساو¿تھ کی بی جے پی صدر اپرنا نندی نے خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بنگال کے عوام نے ترقی کی امید میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پہلی مرتبہ نوادویپ کے راس اتسو میں پہنچے اور کئی بڑے اعلانات کیے۔ اس کے فوراً بعد ان اعلانات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انتظامی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں، جو انتہائی اہم ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ اتوار کو ہونے والے معائنے کے دوران نوادویپ اور مایا پور کے درمیان مجوزہ مستقل پل کے ممکنہ مقام اور تعمیر کے ابتدائی پہلوو¿ں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ پل کی تعمیر کس علاقے سے ممکن ہے، دریا کی موجودہ صورتحال کیا ہے اور ضروری بنیادی ڈھانچہ کس حد تک موجود ہے، ان تمام معاملات پر ابتدائی سروے کیے جانے کا امکان ہے۔
صرف پل کی تعمیر ہی نہیں بلکہ نوادویپ اور مایا پور کو مزید پرکشش مذہبی اور سیاحتی مرکز بنانے کے لیے کن کن بنیادی سہولیات کی ترقی ضروری ہے، اس پر بھی تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔
نوادویپ اور مایا پور کے درمیان فاصلہ ہوگا کم! تعمیر ہوگا پل، وزیر اعلیٰ کے اعلان...
Source: Admin