افغان شہری کوگرفتار کر لیا گیا، ویزا کا معیاد ختم ہوگیاتھا
خفیہ اطلاع ملنے کے بعد بنگال ایس ٹی ایف کے افسران نے نیو ٹاو¿ن میں چھاپہ مارا۔ اس کارروائی میں انہیں کامیابی ملی۔نیو ٹاو¿ن سے ایک افغان شہری کو بنگال ایس ٹی ایف نے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کا نام عبدال حکیم عرف محمد رضا عرف اسامہ ہے۔ الزام ہے کہ ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود وہ غیر قانونی طور پر ہندوستان میں رہ رہا تھا۔
خفیہ اطلاع ملنے کے بعد بنگال ایس ٹی ایف کے افسران نے نیو ٹاو¿ن میں کارروائی کی، جہاں اس افغان شہری اسامہ کو گرفتار کیا گیا۔ وہ کس مقصد سے ہندوستان آیا تھا؟ ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی وہ کس طرح ہندوستان میں رہ رہا تھا؟ اس کے پاس موجود دستاویزات کتنی قانونی اور درست ہیں؟ تفتیشی افسران ان تمام معاملات کی جانچ کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ ہندوستان میں گرفتار شخص کے کن کن لوگوں سے رابطے تھے؟ ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود اسے ہندوستان میں رہنے میں کس نے مدد فراہم کی؟ یا اس معاملے کے پیچھے کوئی بڑا نیٹ ورک تو کام نہیں کر رہا تھا؟ بنگال ایس ٹی ایف ان تمام پہلوو¿ں کی تحقیقات کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 17 نومبر کو کولکاتا پولیس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے مدھیہ پردیش پولیس کے افسران نے سیالدہ کے قریب سے ایک افغان شہری کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس افغان شہری کا اصل نام میر احمد جار ہے۔ وہ کولکاتا میں ایوب خان کے نام سے جعلی شناختی دستاویزات بنوا کر رہ رہا تھا۔وہ پہلی مرتبہ 2015 میں ہندوستان آیا تھا۔ اس کے بعد 2017 میں دوسری مرتبہ ہندوستان آیا۔ وہ کبھی مدھیہ پردیش کے جبل پور میں رہتا تھا تو کبھی کولکاتا میں قیام کرتا تھا۔
تفتیشی افسران نے گرفتار شخص کے پاس سے شمالی مضافاتی علاقے کی بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی کا سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ، پین کارڈ، راشن کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس برآمد کیا تھا۔ایس آئی آر کی فہرست سے اس کا نام خارج ہو گیا تھا۔ اس کے بعد اس نے دوبارہ ووٹر لسٹ میں نام شامل کرانے کے لیے درخواست بھی دی تھی۔اسی ماہ کولکاتا میں ایک اور افغان شہری کا سراغ ملا ہے، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
افغان شہری کوگرفتار کر لیا گیا، ویزا کا معیاد ختم ہوگیاتھا...
Source: Admin