اسٹار اداکارہ عامر خان کو فلم ’ستارے زمین پر‘ کی کامیابی کے بعد ’باکس آفس کا باپ‘ کا خطاب مل گیا۔ بھارت میں عامر خان کی فلم نے 15 دن میں 137 اعشاریہ 80 کروڑ اور دنیا بھر میں217 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ ’ستارے زمین پر‘ کے نمائش کنندگان نے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں عامر خان کو باکس آفس کا باپ کا خطاب دیا گیا۔ فلم کی کامیابی کے جشن منانے کےلیے ملٹی پلیکس نمائش کنندگان کی تقریب میں عامر خان نے خود شرکت کی، انہیں یادگاری تحائف اور مومنٹوز پیش کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی فلم کے ساتھ کاجول کی ’ماں‘ اور دیگر شامل ہیں، ستارے زمین پر اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے بجائے صرف سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے۔ ستارے زمین پر 2007ء کی فلم تارے زمین پر کا ایک طرح کا سیکیوئل ہے، جس میں عامر خان نے باسکٹ بال کوچ کا کردار نبھایا ہے، جو مختلف معذور افراد کو تربیت دیتے ہیں۔
Source: social media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
باب وائیلن گروپ : 'اسرائیلی فوج مردہ باد' کے نعرے لگانے پر امریکی ویزے منسوخ
قریبی دوست نے شیفالی کے موت سے قبل کے لمحات بیان کردے
گلوکارہ بیونسے خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں
ایشوریہ رائے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں، ابھیشیک بچن وضاحت کیوں نہیں کرتے؟
انڈین آئیڈل 12 کے ونر پوندیپ راجن روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی، متعدد فریکچرز ہوگئے
وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم ابیر گلال کی تمام پروموشنل پوسٹ غائب
پرکاش راج کی فواد خان کی فلم ابیر گلال کی حمایت
بابل خان کی زاروقطار روتے ہوئے ویڈیو وائرل، انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا