بالی ووڈ اداکار انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور 90 برس کی عمر میں چل بسیں۔ معروف فلمی گھرانے کپور خاندان کی بزرگ شخصیت اور انیل کپور، بونی کپور اور سنجے کپور کی والدہ نرملا کپور 90 برس کی عمر میں چل بسیں۔ ان کی موت کی تصدیق کوکیلا بین امبانی اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سنتوش شیٹی نے کی، جنہوں نے بتایا کہ نرملا کپور آج شام تقریباً 5 بج کر 25 منٹ پر دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ نرملا کپور، مشہور فلم پروڈیوسر سورندر کپور کی اہلیہ تھیں۔ ان کے 4 بچے ہیں، جن میں بونی، انیل، سنجے اور رینا کپور شامل ہیں، وہ ارجن کپور، سونم کپور، ریا کپور، جھانوی کپور، خوشی کپور سمیت کئی فلمی ستاروں کی نانی اور دادی بھی تھیں۔ گزشتہ سال ستمبر میں نرملا کپور نے اپنی 90ویں سالگرہ خاندان کے ساتھ جوش و خروش سے منائی تھی۔ انیل کپور نے اس موقع پر سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 90 سال کی محبت، طاقت اور بے شمار قربانیاں، آپ کی موجودگی ہماری زندگیوں میں خوشی اور مثبت توانائی بھرتی ہے۔ خوش قسمت ہوں کہ آپ کا بیٹا ہوں۔ سالگرہ مبارک، ممی!"
Source: social Media
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
’’کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ شروتی ہاسن نے کیا جواب دیا؟