بھارت کی معروف ماڈل، اداکارہ اور ڈانسرشیفالی جریوالا جو 42 برس کی عمر میں اچانک دنیا سے کوچ کرگئیں، اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، تاہم اب اس واقعے سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے اس بات کا پتہ چلا ہے کہ بلڈ پریشر میں اچانک کمی اور اس کے بعد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوا، شیفالی اپنے شوہر پراگ تیاگی کے ساتھ تھیں جس وقت ان کی طبیعت بگڑی اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی تھی۔ رپورٹس کے مطابق شیفالی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی رات انہوں نے اینٹی ایجنگ انجیکشن بھی لیا تھا، تاہم اس انجیکشن کا اس واقعے میں کیا کردار تھا اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹ کروا رہی تھیں جس میں وٹامن سی اور گلوٹاثیون شامل تھے۔ یہ مواد عام طور پر رنگت گوری کرنے اور ڈیٹوکس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی موت کے سلسلے میں 10بیانات ریکارڈ کرلئے ہیں، ممکنہ طور پر حتمی پوسٹ مارٹم 2 یا 3 دنوں میں متوقع ہے، موت کی حتمی وجہ کا علم تب ہی ہوسکے گا جب تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ آجائے گی۔ اداکارہ شیفالی نے اپنی آخری سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے آنجہانی دوست اور بگ باس کے ساتھ کو یاد کیا تھا جس نے ہلچل مچادی۔ کانٹا لگا گرل شیفالی ایکس پر کچھ عرصے سے غیرفعال تھیں، تاہم ان کی آخری پوسٹ 2 ستمبر 2024 کو کی گئی تھی، 2021 میں سدھارتھ شکلا کی موت اسی تاریخ کو ہوئی تھی، 40 سال کی عمر میں سدھارتھ دل کا دورہ پڑنے کے سبب چل بسے تھے۔ آنجہانی شیفالی نے 2024 میں کے اواخر میں کی گئی اپنی آخری ایکس پوسٹ شیئر کی تھی، انھوں نے سدھارتھ شکلا کے ہمراہ بگ باس کے سیٹ پر لی گئی اپنی تصویر شیئر کی۔ سوشل میڈیا کی اس پوسٹ میں شیفالی اور سدھارتھ کی بگ باس 13 ہاؤس کی ایک تصویر اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں وہ گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگائے ہوئے ہیں۔ شیفالی اس تصویر میں مسکراتی نظر آرہی ہی، انھوں نے ایکس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ‘آج تمہیں یاد کر رہی ہوں میرے دوست سدھارتھ شکلا’۔ اداکارہ شیفالی جریوالا گزشتہ دنوں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی تھیں، اسپتال انتظامیہ نے تصدیق کی تھی کہ جب انھیں اسپتال لایا گیا تو وہ مرچکی تھیں۔ شیفالی جریوالا کی اچانک موت کی خبر نے بھارتی شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو صدمے سے دوچار کردیا تھا اور اکثر لوگ کافی حیرانی کا اظہار بھی کررہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ممبئی پولیس نے بتایا تھا کہ ہمیں ان کی موت کے بارے میں رات 1 بجے اطلاع ملی، شیفالی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے کوپر اسپتال بھیج دی گئی ہے، شیفالی کی موت کی وجہ ابھی تک واضح نہیں۔
Source: social media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج
’ہانیہ کی بجائے انڈیا کو فلم سے نکال دیا‘، دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ
سلمان کو Trigeminal Neuralgia اعصابی دباﺅکی بیمار لاحق
شاہ رخ اور عامر انتہائی پروفیشنل ہیں لیکن سلمان خان کی اسٹار پاور بے مثال ہے، کاجول
ریکھا میری اچھی پرفارمنس کی وجہ سے مجھے فلموں سے نکلوا دیتی تھیں، ارونا ایرانی
کروڑوں فالوورز والے دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر گرفتاری کے بعد امریکہ سے بے دخل
سونم رگھوونشی پر بھڑکی کنگنا رناوت، کہا- ‘شادی سے انکار نہیں کر سکتی تھی یا اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ نہیں سکتی تھی
بالی ووڈ فلمساز پارتھو گھوش کا انتقال