Entertainment

فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت

فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت

بالی ووڈ کے ایکشن اور کامیڈی فلموں کے معروف اداکار سنجے دت نے تسلیم کیا ہے کہ فلم انڈسٹری اس وقت متحد نہیں ہے۔ بالی ووڈ انڈسٹری کی موجود صورتحال پر کمنٹ کرتے ہوئے 66 سالہ سنجے دت کا کہنا ہے کہ تھوڑا بھٹک گئے ہیں۔ انھوں نے کہا تمام فلموں کو سپورٹ کرنے کےلیے اتحاد کی ضرورت ہے۔ انھوں نے نوٹ کیا کہ انکا پروجیکٹ دی بھوتنی کو پروموشن نہیں مل رہی۔ واضح رہے کہ وہ یکم مئی کو ریلیز ہونے والی اپنی ایکشن کامیڈی فلم دی بھوتنی کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ جس کی کاسٹ میں انکے علاوہ مونی رائے، پلک تیواڑی اور سنی سنگھ اہم کرداروں میں ہیں۔ انھوں نے حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران اپنے نئے گانے آئے رے بابا کا افتتاح کیا تھا۔ تاہم جو بات ہر ایک نے محسوس کی وہ یہ تھی کہ سنجے دت نے اپنے جذباتی نوٹ میں کہا کہ فلم انڈسٹری تقسیم ہے اور کس طرح ان کی فلم کو مناسب سپورٹ نہیں مل رہی۔ بھوتنی کے نئے سونگ کی ریلیز کے موقع پر سنجے کے سوشل میڈیا پر دکھ کے اظہار کو شائقین فلم نے محسوس کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ دکھ ہوتا ہے کہ انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو میں نے کبھی دیکھا نہیں تھا۔ ہم لوگ ایک فیملی تھے اور ہمیشہ رہیں گے تھوڑا بھٹک گئے ہیں۔ میں یہی کہنا چاہتا ہوں کہ ہر پکچر اہم ہوتی ہے یہ انڈسٹری کے لیے ہے کہ ہر پکچر کو برابر کا موقع ملنا چاہیے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments