بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور عامر خان انتہائی پروفیشنل اداکار ہیں لیکن سلمان خان کی اسٹار پاور بے مثال ہے۔ واضح رہے کہ 51 سالہ کاجول ان چند اداکاراؤں میں شامل ہیں جو ان تینوں خانوں کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔ ایک میڈیا ادارے کو حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کو کئی ہٹ فلمیں دینے والی کاجول نے ان تینوں کی الگ الگ خصوصیات پر گفتگو کی جبکہ انھوں نے کہا کہ سلمان کی خاص بات انکی بے مثال اسٹار پاور ہے۔ انھوں نے کہا کہ عامر اور شاہ رخ خان ان تمام ٹرافیز کے حقدار ہیں جو کہ پروفیشنل ازم پر ملتے ہیں جبکہ دونوں اپنے کام سے بہت زیادہ لگن رکھتے اور اپنے ہنر وفن اور نظم و ضبط کے بارے میں بھی بہت سنجیدہ ہیں۔ تاہم جب بات کام کی ہو تو سلمان، سلمان ہے، اس پر آپ بحث کرسکتے ہیں، لیکن وہ سالوں سے ویسا ہی ہے اور یہ ناقابل یقین ہے۔ یہاں تک کہ ایک بار عامر خان نے کہا تھا کہ سلمان کی فلمیں کیسی ہی پرفارم کریں وہ یقیناً مجھ سے بڑا اداکار ہے اور انکی فلمیں سو کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرتی ہیں، سلمان کے پرستار اسے دیوانوں کی طرح چاہتے ہیں۔ جب انھیں بتایا گیا کہ اکشے کمار باکس آفس کے لحاظ سے سلمان سے ملتے ہیں کہ انکی اٹھارہ فلموں نے بھی سو کروڑ کا ہندسہ عبور کیا، جس پر کاجول نے کہا ہاں یہ تو حیرت انگیز ہے لیکن جب بات صرف اسٹار پاور کی آتی ہے تو میرا خیال ہے کہ اکشے بھی یہ مانیں گے کہ سلمان کی اسٹار پاور کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔
Source: social media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج
’ہانیہ کی بجائے انڈیا کو فلم سے نکال دیا‘، دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ
سلمان کو Trigeminal Neuralgia اعصابی دباﺅکی بیمار لاحق
شاہ رخ اور عامر انتہائی پروفیشنل ہیں لیکن سلمان خان کی اسٹار پاور بے مثال ہے، کاجول
ریکھا میری اچھی پرفارمنس کی وجہ سے مجھے فلموں سے نکلوا دیتی تھیں، ارونا ایرانی
کروڑوں فالوورز والے دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر گرفتاری کے بعد امریکہ سے بے دخل
سونم رگھوونشی پر بھڑکی کنگنا رناوت، کہا- ‘شادی سے انکار نہیں کر سکتی تھی یا اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ نہیں سکتی تھی
بالی ووڈ فلمساز پارتھو گھوش کا انتقال