Entertainment

سونم   رگھوونشی پر  بھڑکی کنگنا رناوت، کہا- ‘شادی سے انکار نہیں کر سکتی تھی یا اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ نہیں سکتی تھی

سونم رگھوونشی پر بھڑکی کنگنا رناوت، کہا- ‘شادی سے انکار نہیں کر سکتی تھی یا اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ نہیں سکتی تھی

راجہ رگھوونشی قتل کیس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ 29 سالہ راجہ اپنی بیوی سونم رگھوونشی کے ساتھ ہنی مون کے لیے میگھالیہ گئے تھے۔ اس دوران ان کی لاش ملی۔ ان کی بیوی سونم رگھوونشی اور ان کے عاشق اور دو دیگر لوگوں پر راجہ کو بے دردی سے قتل کرنے کا الزام ہے۔ وہیں بالی ووڈ اداکارہ اور بی جے پی ایم پی کنگنا رناوت نے اس دل دہلا دینے والے واقعے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے ظالمانہ، گھناؤنا اور مکمل طور پر انسانیت کے خلاف قرار دیا ہے۔ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ لکھی ہے۔انہوں نے لکھا، “کتنی بیہودہ بات ہے! ! ایک عورت شادی سے انکار نہیں کر سکتی ،کیونکہ وہ اپنے والدین سے ڈرتی ہے، لیکن وہ ایک کنٹریکٹ کلر کے ساتھ قتل کا منصوبہ بنا سکتی ہے، یہ بات صبح سے میرے ذہن میں ہے ،لیکن میں اسے سمجھ نہیں پا رہی ہوں!!! اوہ مجھے اب سر درد ہو رہا ہے!! وہ طلاق بھی نہیں لے سکتی تھی یااپنے عاشق کے ساتھ نہیں بھاگ سکتی تھی۔ کنگنا رناوت نے مزید لکھا، “کتنا ظالم، گھناؤنا اور سب سے بڑھ کر بیوقوف اور احمق ، بیوقوف لوگوں کو کبھی ہلکا نہیں لینا چاہیے، وہ کسی بھی معاشرے کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہوتے ہیں… ہم اکثر ان پر ہنستے ہیں اور سوچتے ہیں کہ وہ نقصان نہیں پہنچا سکتے، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ ذہین لوگ اپنے فائدے کے لیے دوسروں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، لیکن یہ یادرکھیں کہ ایک بیوقوف انسان کو معلوم نہیں ہوتا ہے کہ کیا کررہا ہے، اپنے اردگرد کے بیوقوفوں سے ہمیشہ ہوشیار رہیں!!! سونم اور دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ قتل کے چند دن بعدانہوں نے اتر پردیش کے غازی پور کے ایک مقامی پولیس اسٹیشن میں خودسپردگی (سرینڈر) کر دی۔ شیلانگ پولیس نے اب قتل میں ملوث تین افراد کا 7 دن کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کیا ہے۔ سونم کو تین روزہ ٹرانزٹ ریمانڈ پر لیا گیا ہے۔ کیس میں جلد مزید انکشافات متوقع ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments