بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول اور ایکشن اسٹار رندیپ ہودا کی فلم جاٹ نے مداحوں کو تو متاثر کیا ہے لیکن انٹر نیٹ صارفین کی اس کے بارے میں رائے کچھ اچھی نہیں، ان کا خیال ہے کہ فلم تفریحی ضرور ہے لیکن بے مقصد ہے۔ او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے والی فلم کو فلم بینوں نے کافی پسند کیا، 2023ء میں سنی دیول نے باکس آفس پر کامیاب فلم غدار 2 پیش کی تھی، جس کے بعد اب ان کی اس سال تھیٹر پر واپسی اس مصالحہ فلم کے ساتھ ہوئی ہے۔ فلم جاٹ کی ہدایت کاری گوپی چند مالینینی نے دی ہے اور اس میں سنی دیول، رندیپ ہودا کے ساتھ لیڈ رول میں ہیں۔ فلم کی ریلیز کے دو ماہ بعد اب یہ اس ہفتے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے، فلم کے بارے میں انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تفریحی تو ہے لیکن منطق اور سمجھ بوجھ سے بالاتر ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی کا حقیقت سے تعلق نہیں، عجیب و غریب اداکاری کے ساتھ مکالمے قابل رحم ہیں۔
Source: social media
ممتاز پاپ سٹار دعا لیپا بھی اسرائیل کواسلحہ روکنےکا مطالبہ کرنےوالی نمایاں شخصیات میں شامل
میرے والد جاسوس تھے، والدہ کا خفیہ ماضی تھا، جیکی چن کے انکشافات
سیاست فلموں کے مقابلے میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے زیادہ مہربان ہے: کنگنا رناوت
تھائی لینڈ کی حسینہ مس ورلڈ 2025بن گئیں
مشہور اداکار ارشد وارثی اور ان کی بیوی کے خلاف سیبی کی بڑی کارروائی، 5 سال تک شیئر بازار میں ممنوع قرار
لندن: ماہرہ خان کو نئی فلم کے پروموشنل ایونٹ پر ہراسانی کا سامنا