غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ سے جاری تباہ کاریوں اور ہلاکتوں کے باوجود حکومتوں کی بے حسی کے ' روایتی انداز ' نے شوبز اور فنون و ادب سے متعلق شخصیات کو بھی مجبور کر دیا ہے کہ وہ اپنی اپنی حکومتوں کو اس جانب سنجیدہ توجہ کرنے لیے جھنجھوڑیں۔ برطانیہ میں دانشوروں، وکلا کے ساتھ اب سلیبرٹیز نے بھی برطانوی حکومت سے مطالبہ شروع کر دیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جنگ کے لیے اسلحے کی فراہمی کم از کم اب تو روک دی جائے۔ ان تین سو نامور شخصیات اور سیلرٹیز میں پاپ سٹار دعا لیپا بھی شامل ہو گئی ہیں ۔ جنہوں نے جمعرات کے روز برطانوی حکومت اور وزیر اعظم کیر سٹارمر کو ایک خط لکھا ہے کہ اسرائیلی جنگی جنون سے ہونے والی بچوں اور عورتوں کی ہلاکتوں کے باعث لازمی ہو گیا ہے کہ اسرائیل کو برطانیہ اسلحہ کی فراہمی روک دے۔ انسانی بنیادوں پر لکھے گئے اس خط میں برطانیہ کے ممتاز قانون دان اور ادیب و شعرا بھی شامل ہیں۔ جو اسرائیلی کی بہمیت کو انسانیت دشمنی سمجھنے لگے ہیں۔ علاوہ ازیں اداکار، اداکارائیں، موسیقار ، گلوکار اور فلمی دنیا سے وابستہ بہت سے لوگ بھی شامل ہیں۔ خط میں وزیر اعظم کیر سٹارمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ برطانیہ غزہ میں اس خوفناکی کا حصہ نہ بنیں۔ پاپ سٹار دعا لیپا پہلے بھی اس اسرائیلی جنگ کی انسانی بنیادوں پر سخت ناقد رہی ہیں ۔ انہوں نے پچھلے سال بھی اس جنگ کے خلاف بے باکی سے آواز بلند کی تھی اور غزہ میں اسرائیل کو نسل کشی کا مرتکب قرار دیا تھا ۔ برطانیہ کے علاوہ یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی سلیبرٹیز اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کارکن اکٹھے ہو رہے ہیں تاکہ اسرائیلی جنگ کو روکنے یا کم از کم اپنی حکومتوں کو اسرائیل کے ساتھ تعاون سے روک سکیں۔
Source: social media
حزب اللّٰہ کا جھنڈا لہرانے پر آئرش ریپر پر فردِ جرم عائد
ورسٹائل اداکار مکل دیو 54 سال کی عمر میں چل بسے
اے پی جے عبد الکلام کی بائیوپک کا اعلان، دھنُش نبھائیں گے ’میزائل مین کا کردار‘
سلمان خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش، ایک خاتون سمیت دو افراد پولیس حراست میں
لندن: ماہرہ خان کو نئی فلم کے پروموشنل ایونٹ پر ہراسانی کا سامنا
شکیرا کا نیو جرسی کنسرٹ پرستاروں کیلئے خسرہ کے ممکنہ خطرے میں تبدیل
شکیرا کا نیو جرسی کنسرٹ پرستاروں کیلئے خسرہ کے ممکنہ خطرے میں تبدیل
حزب اللّٰہ کا جھنڈا لہرانے پر آئرش ریپر پر فردِ جرم عائد
سلمان خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش، ایک خاتون سمیت دو افراد پولیس حراست میں
اے پی جے عبد الکلام کی بائیوپک کا اعلان، دھنُش نبھائیں گے ’میزائل مین کا کردار‘