Entertainment

اے پی جے عبد الکلام کی بائیوپک کا اعلان، دھنُش نبھائیں گے ’میزائل مین کا کردار‘

اے پی جے عبد الکلام کی بائیوپک کا اعلان، دھنُش نبھائیں گے ’میزائل مین کا کردار‘

ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی زندگی پر مبنی بائیوپک ’کلام: دی میزائل مین آف انڈیا‘ کا باضابطہ اعلان کانز فلم فیسٹیول میں کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں جنوبی ہند کے مشہور اداکار دھنُش مرکزی کردار ادا کریں گے اور اس کا پہلا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس ے شائقین میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔ ڈاکٹر کلام پر فلم بنانے کا مطالبہ طویل عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ ہر عمر اور طبقے کے لوگ ان کی متاثر کن زندگی کو سلور اسکرین پر دیکھنے کے خواہاں تھے۔ اب یہ انتظار ختم ہو چکا ہے اور فلم کے اعلان کے ساتھ ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اداکار دھنش کے لیے بھی یہ کردار ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’’مجھے واقعی بہت خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ مجھے ایک عظیم اور باوقار رہنما، ہمارے اپنے ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام صاحب، کی زندگی کو اسکرین پر پیش کرنے کا موقع ملا ہے۔‘‘ دھنش کے اس پیغام کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکبادیوں اور جوش بھرے تبصروں کا تانتا بندھ گیا۔ کسی نے لکھا، ’’نیشنل ایوارڈ یقینی ہے،‘‘ تو کسی نے کہا، ’’یہ غیر متوقع لیکن خوش آئند اعلان ہے۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments