Entertainment

لندن: ماہرہ خان کو نئی فلم کے پروموشنل ایونٹ پر ہراسانی کا سامنا

لندن: ماہرہ خان کو نئی فلم کے پروموشنل ایونٹ پر ہراسانی کا سامنا

ماہرہ خان سے لندن میں فلم لوو گرو کے پروموشنل ایونٹ کے دوران اوباش نوجوانوں نے بدتمیزی کی، اداکارہ کو ہراسانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈو پاک سپر مارکیٹ میں اپنی آنے والی فلم لوو گرو کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران ہراساں کیے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ماہرہ خان ہمایوں سعید کے ہمراہ ایونٹ میں شریک تھیں، تاہم اس کے دوران سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہجوم پر قابو نہ پایا جا سکا اور وہاں موجود چند افراد نے اداکارہ کو ہراساں کیا۔ اداکارہ کو ہجوم میں موجود اوباش نوجوانوں نے اُس وقت ہراساں کیا جب وہ مشکل سے دھکم پیل کے دوران اسٹور کے اندر داخل ہوئیں، ان افراد نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا، جس پر ماہرہ واضح طور پر پریشان اور نالاں دکھائی دیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اسٹور کی چھت پر جا کر مداحوں کو ہاتھ ہلانا چاہتی تھیں، جو اس ایونٹ کا حصہ تھا۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں ماہرہ اور ہمایوں کو چھت سے ہاتھ ہلاتے دیکھا گیا۔ اس واقعے پر تاحال ماہرہ خان یا ایونٹ کے منتظمین کی جانب سے کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا۔ معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم لو گرو 6 جون کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments