Entertainment

اکشے کمار کا پریش راول پر 25 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

اکشے کمار کا پریش راول پر 25 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے ساتھی اداکار پریش راول پر 25 کروڑ روپے کا ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار نے بغیر نوٹس ہیرا پھیری 3 سے واک آؤٹ کرنے اور فرنچائز کو سبوتاژ کرنے پر پریش راول کے خلاف مقدمہ دائر کر کے انہیں قانونی نوٹس بھیج دیا۔ فلمساز پریا درشن کا کہنا ہے کہ میں فلم ہیرا پھیری 3 سے پریش راول کے واک آؤٹ سے متعلق فیصلہ جان کر حیران ہوں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پریا درشن نے 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ہیرا پھیری کی کاسٹ جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹی، اور پریش راول شامل ہیں، کو ایک بار پھر ہیرا پھیری 3 کے لیے اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم اب پریش راول نے فلم سے واک آؤٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسر اور اداکار اکشے کمار پریش راول کو فلم سے بغیر پیشگی اطلاع واک آؤٹ کرنے پر قانونی نوٹس بھیجا ہے، جس میں پریش راول پر فلم کو چھوڑنے اور فرنچائز کو سبوتاژ کرنے کےلیے 25 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments