معروف گلوکار سونُو نِگم کو دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی کے سالانہ فیسٹیول میں ناخوش گوار صورتِ حال کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ تقریب کے دوران 1 لاکھ سے زائد افراد پر مشتمل ہجوم نے اسٹیج کی جانب پتھر اور بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں۔ اس موقع پر سونُو نِگم نے صورتِ حال کو قابو میں لانے کی کوشش کی اور حاضرین کو پرامن رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کے لیے یہاں آیا ہوں تاکہ ہم سب اچھا وقت گزار سکیں، میں آپ کو لطف اندوز ہونے سے منع نہیں کر رہا، لیکن براہِ کرم ایسا نہ کریں۔ ہجوم کی طرف سے پھینکی گئی اشیاء سے ان کی ٹیم کے کچھ افراد کو چوٹیں بھی آئیں، جس پر سونُو نِگم نے واضح کیا کہ اس طرح کی حرکتیں نہ صرف ناقابلِ قبول ہیں بلکہ خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی کئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں سونُو نِگم اپنے مشہور گانے پیش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ان ویڈیوز میں ایک دلچسپ لمحہ بھی سامنے آیا جب کسی نے اسٹیج پر پِنک بنی بینڈ پھینکا، جسے سونُو نِگم نے پہن لیا۔ اس کے بعد ہجوم میں موجود افراد پُوکی پُوکی کے نعرے لگانے لگے۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سونُو نِگم کو کنسرٹ کے دوران بدتمیزی اور بدانتظامی کا سامنا کرنا پڑا ہو، گزشتہ ماہ کولکتہ میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران بھی ہجوم بے قابو ہو گیا تھا۔ حال ہی میں سونُو نِگم نے انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (IIFA) پر تنقید کی تھی، کیونکہ انہیں اس سال کے ایوارڈز میں نامزد نہیں کیا گیا تھا۔
Source: social media
حیدرآبادمیں 72 ویں مس ورلڈ مقابلے کا رنگا رنگ آغاز،حسیناؤں نے ریمپ پر موجودگی درج کرائی
سیز فائز سے متعلق ٹوئٹ کرنا سلمان خان کے گلے پڑگیا ,ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا
جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دیے، دیوالیہ پن کے قریب
سمے رائنا کی واپسی کا اعلان! انڈیا گوٹ لیٹنٹ تنازعہ کے بعد
معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اسٹیو پیپون چل بسے
میکسیکو: ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل
شیخ مجیب پر بنی فلم میں حسینہ واجد کا کردار نبھانیوالی بنگلا دیشی اداکارہ گرفتار
مشن امپاسیبل کے ہیرو کا بالی ووڈ مشن، ہندی سیکھنے کی ویڈیو وائرل
کولمبیا میں معروف ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر قتل
بالی وڈ اداکارہ اتھیا اور کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں بیٹی کی پیدائش
سونُو نِگم کا کنسرٹ ہنگامے کی نذر، پتھر اور بوتلیں برسائی گئیں
آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’نو ادر لینڈ‘ کے فلسطینی ہدایتکار اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار
سنی دیول ہندی سینما سے مایوس ہوگئے؟ کون سی فلم انڈسٹری میں جا بسنے کی خواہش ہے
گلوکارہ سونا مہاپاترا بھی سلمان، رشمیکا سے متعلق بحث کا حصہ بن گئیں