شوبز دنیا کے مشہور اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دیے، وہ ایک بار پھر فلمی دنیا میں قدم جمانے کےلیے کوشاں ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 61 سالہ جانی ڈیپ ایک وقت فلمی دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار تھے، اُن کی مجموعی دولت 900 ملین ڈالر تھی۔ رپورٹ کے مطابق اداکار کو اُن کے حد سے زائد اخراجات نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، وہ اپنی کمائی کا بڑا حصہ یعنی 650 ملین ڈالر گنوا چکے ہیں اور انہیں 100 ملین ڈالرز کا قرض بھی ادا کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جانی ڈیپ نے چند سال قبل سابقہ اہلیہ اور اداکارہ ایمبرہرڈ سے طویل قانونی جنگ لڑی، اب وہ اپنے فلمی کیرئیر پر توجہ دے رہے ہیں، اُن کی اگلی فلم 2026ء میں ریلیز ہوگی۔ ہالی ووڈ کا نامور اداکار مقروض کیسے ہوگیا؟ اس نے 650 ملین ڈالرز کیسے گنوا دیے؟ اُن کو اس مقام تک پر تعیش زندگی اور ناقص فنانشل منصوبہ بندی نے پہنچایا ہے، جانی ڈیپ نے اس دوران ہر ماہ 30 ہزار ڈالر کی شراب نوشی کی اور جزیرے خریدے، وہ اسی دوران 100 ملین ڈالر کے قرض میں بھی پھنس گئے۔ رپورٹ کے مطابق 2016ء تک وہ شدید مالی بحران کا شکار ہوچکے تھے، ان کی دولت 300 ملین ڈالر سے کم رہ گئی ہے، جس میں تسلسل کے ساتھ کمی واقع ہو رہی ہے۔ اداکار 2000ء سے 2010ء کی دہائی تک ہر قدم پر کامیاب قرار پائے، یہی وہ وقت تھا جب انہوں نے مالی طور پر عروج کی طرف سفر کیا، اُن کی مجموعی دولت 900 ملین ڈالر تھی، جو انہیں امیر ترین اداکاروں میں شامل کرتی تھی، لیکن اب اُن کی زندگی زوال کا شکار ہے اور وہ دیوالیہ پن کے قریب ہیں۔ جانی ڈیپ نے اپنے سابقہ مالی منیجرز رابرٹ، جوئل مینڈل اور کمپنی ٹی ایم جی پر مقدمہ کر رکھا ہے، جس میں 25 ملین ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے اور ان پر دھوکا دہی، فنڈز میں گڑبڑ اور ناجائز مالی فائدہ اٹھانے جیسے الزامات لگائے گئے ہیں۔ کمپنی نے جواب میں اداکار کو انتہائی فضول خرچ، خود غرض، لاپرواہ اور غیر ذمہ دارانہ طرز زندگی کا حامل قرار دیا، جس کے ماہانہ اخراجات 20 لاکھ ڈالر سے زائد تھے اور کہا کہ مالی بحران سے متعلق انہیں خبردار کیا گیا تھا۔
Source: Social Media
حیدرآبادمیں 72 ویں مس ورلڈ مقابلے کا رنگا رنگ آغاز،حسیناؤں نے ریمپ پر موجودگی درج کرائی
سیز فائز سے متعلق ٹوئٹ کرنا سلمان خان کے گلے پڑگیا ,ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا
جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دیے، دیوالیہ پن کے قریب
سمے رائنا کی واپسی کا اعلان! انڈیا گوٹ لیٹنٹ تنازعہ کے بعد
معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اسٹیو پیپون چل بسے
میکسیکو: ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
پرکاش راج کی فواد خان کی فلم ابیر گلال کی حمایت
بابل خان کی زاروقطار روتے ہوئے ویڈیو وائرل، انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا
’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، معروف گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج
رئیلٹی شو میں متنازع مناظر: اعجاز خان سمیت ذمے داران کیخلاف ایف آئی آر درج
انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور چل بسیں
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی