حیدرآباد، 10 مئی:)شہرِ حیدرآباد میں 72 ویں مس ورلڈ 2025 کے عالمی مقابلہ کا شاندار آغاز ہوا، جس میں 110 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والی حسینائیں اس باوقار اعزاز کے لئے ایک دوسرے سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ ہندوستان کی نمائندگی مس انڈیا نندنی گپتا کر رہی ہیں۔گچی باولی اسٹیڈیم میں اس تقریب کا آغاز ریاستِ تلنگانہ کے ترانے ”جئے جئے ہے تلنگانہ“کی گونج سے ہوا۔ اس تقریب کو کچھ اس انداز سے ترتیب دیا گیا کہ تلنگانہ کی تہذیب، روایات اور ثقافت کی بھرپور عکاسی سامنے آئی۔پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر 250 فنکاروں نے کلاسیکی پیرینی رقص پیش کیا، جس نے حاضرین کو مسحور کر دیا۔ تعارفی مرحلہ میں مس ورلڈ کی حسینائیں مختلف ثقافتی ملبوسات میں جلوہ گر ہوئیں، جس سے اسٹیج ایک عالمی ثقافتی گلدستہ بن گیا۔ پروگرام کا آغاز دنیا بھر کی خوبصورت حسیناوں کے تعارف کی علامت کے طور پر تلنگانہ کے لوک اور قبائلی رقص کا اہتمام کیا گیا۔ بعدازاں تلنگانہ کی دیہی زندگی کی علامت اوگودولو آرٹ فارم کا مظاہرہ کیاگیا۔ ریاستی حکومت نے افتتاحی تقریب کو خوبصورتی اور ثقافت کے امتزاج کے طور پر منعقد کیا ہے جس کی کافی پذیرائی ہورہی ہے۔ان مقابلوں کیلئے موثر سکیوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس تقریب میں شرکت کیلئے محکمہ سیاحت کی جانب سے جاری کردہ پاس رکھنے والوں کیلئے ہی داخلے کی اجازت دی گئی۔ اس ایونٹ میں 300 تا 350 ملازمین پولیس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ پولیس کے اعلی عہدیدار سکیوریٹی کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ بیرون ممالک سے آنے والے افراد کے سفر کے راستوں ہر ٹریفک اور لا اینڈ آرڈر کے عملے کے اشتراک سے موثرانتظامات کئے گئے ہیں۔تلنگانہ کے گُپّاڈی اور کومّو کویا فنکاروں کے شاندار مظاہرہ نے غیر ملکی مہمانوں کو مسحور کر دیا۔ تقریب کا آغاز کیریبین اور لاطینی امریکی ممالک کی نمائندہ حسیناؤں کے داخلے سے ہوا، جس میں سب سے پہلے ارجنٹینا کی حسینہ نے ریمپ پر جلوہ بکھیرے۔دوسرے مرحلے میں افریقی ممالک کی حسیناؤں نے اپنی ثقافت اور روایتی پہناووں کے ساتھ شرکت کی، جبکہ تیسرے راؤنڈ میں یورپی نمائنداؤں نے جلوہ گر ہو کر اپنی تہذیب کی عکاسی کی۔ اختتامی مرحلے میں ایشیائی حسیناؤں نے ریمپ پر اپنی موجودگی درج کرائی۔مجموعی طور پر 22 ممالک سے حسیناؤں نے شرکت کی اور اپنی اپنی ثقافت کو انفرادی انداز میں پیش کیا۔ جیسے ہی بھارت کی نمائندہ مس انڈیا نندنی گپتا اسٹیج پر جلوہ گر ہوئیں، پورا اسٹیڈیم تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا، اور ایک ولولہ انگیز فضا پیدا ہو گئی۔اس رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں وزیراعلی ریونت ریڈی، مئیرحیدرآبادگدوال وجئے لکشمی ریاست کے چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ، ڈی جی پی جتیندر، تلنگانہ ریاستی محکمہ سیاحت کے صدرنشین پٹیل رمیش ریڈی، مس ورلڈ کی سی ای او جولیا مورلے، اور مس ورلڈ 2024 کی فاتح کرسٹینا پسکووا سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
Source: Uni News
حیدرآبادمیں 72 ویں مس ورلڈ مقابلے کا رنگا رنگ آغاز،حسیناؤں نے ریمپ پر موجودگی درج کرائی
سیز فائز سے متعلق ٹوئٹ کرنا سلمان خان کے گلے پڑگیا ,ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے یہاں دوسرے ننھا مہمان کی جلد آمد کا امکان
’سُشانت سنگھ کو خودکشی پر مجبور نہیں کیا گیا‘، چار سال کی تحقیقات کے بعد کیس بند
فلم ویلکم کے سیٹ پر میری توجہ حاصل کرنے کیلئے انیل کپور اور نانا پاٹیکر جھگڑا کرتے تھے، ملیکہ شیراوت
رشمیکا اور انکے والد کو 31 سال بڑے ہیرو پر اعتراض نہیں تو تمہیں کیا مسئلہ ہے؟ سلمان خان
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور چل بسیں
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف