معروف فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر مہیش بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکارہ پروین بابی شادی شدہ تھیں، ان کے شوہر پاکستان چلے گئے تھے۔ انکا کہنا ہے کہ انھیں اس بارے میں اس وقت پتہ چلا جب ان کے پروین بابی سے تعلقات تھے۔ یاد رہے کہ اپنے عہد کی عظیم اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی پروین بابی اور مہیش بھٹ جو اس دوران کرن بھٹ کے ساتھ شادی شدہ زندگی گزار رہے تھے، کے درمیان رومانی تعلقات رہے۔ تاہم پروین بابی کی ذاتی زندگی دکھوں سے بھری ہوئی تھی اور اسی وجہ سے وہ ذہنی بیماری سے نبرد آزما تھیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں 76 سالہ مہیش بھٹ نے جونا گڑھ کے شاہی خاندان کی رکن پروین کے ساتھ اپنے افیئرز پر کھل کر گفتگو کی اور انکشاف کیا کہ پروین نے ایک بار شادی کی تھی، جس کے بارے میں کافی بعد میں مجھے بتایا تھا۔ مہیش بھٹ کے مطابق کافی سالوں بعد جب وہ ایک بار پاکستان میں کارا فلم فیسٹول میں شرکت کے لیے گئے تو انھیں بتایا گیا کہ یہاں ایک شخص (پروین بابی کے شوہر) موجود ہیں جو ان سے ملنا چاہتے ہیں۔ لیکن میں ان سے مل نہ سکا، میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ میں ان سے ملنا نہیں چاہتا تھا لیکن ایسا کسی وجہ سے ہو نہ سکا۔ میں سوچتا رہا کہ وہ مجھ سے کیوں ملنا چاہتے ہیں، میں ایسا آدمی نہیں کہ کسی کے لیے اپنا دروازہ بند کروں۔ واضح رہے کہ پروین اور مہیش بھٹ کی ملاقات 1977 میں اس وقت ہوئی جب پروین اپنے عروج پر تھیں، تاہم تین سال بعد دونوں کے درمیان بریک اپ ہوگیا۔ پروین بابی 2005 میں 55 برس کی عمر میں ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی تھیں۔
Source: social Media
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
’’کون سے نمبر کا بوائے فرینڈ ہے؟‘‘ شروتی ہاسن نے کیا جواب دیا؟