Entertainment

کروڑوں فالوورز والے دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر گرفتاری کے بعد امریکہ سے بے دخل

کروڑوں فالوورز والے دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر گرفتاری کے بعد امریکہ سے بے دخل

کروڑوں فالوورز والے دُنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر کھابے لامے نے حکام کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد رضاکارانہ طور پر امریکہ چھوڑ دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کھابے لامے کو ریاست نیواڈا کے مشہور شہر لاس ویگاس میں ویزے مدت ختم ہونے کے بعد قیام پر حراست میں لیا گیا تھا۔ مقبول ترین ٹک ٹاکر افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوئے تھے اور اُن کے پاس اٹلی کی شہریت بھی ہے۔ امریکی امیگریشن و کسٹمز کے محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لینے کے بعد اُن کو ڈی پورٹ کیے جانے کا حکم دیے بغیر ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کھابے لامے 30 اپریل کو امریکہ آئے تھے اور اپنی ویزا شرائط کے برخلاف زیادہ مدت قیام کیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے ای میل کے ذریعے کھابے لامے سے اُن کی حراست پر مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا مگر انہوں نے تاحال اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔ کھابے لامے کی امریکہ میں حراست اور رضاکارانہ ملک بدری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیرقانونی تارکین کے خلاف بڑھتے ہوئے کریک ڈاؤن کے درمیان سامنے آئی ہے۔ اس وقت امریکہ کی دو ریاستوں کیلیفورنیا اور ٹیکساس میں تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن نے مقامی آبادی کو مشتعل کیا اور ہزاروں شہریوں نے حکومتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کیا ہے۔ احتجاج نے پُرتشدد مظاہروں کی شکل اختیار کی جس پر قابو پانے کے لیے اب کیلیفورنیا کے بعد ٹیکساس میں بھی نیشنل گارڈز تعینات کیے جا رہے ہیں۔ امریکہ سے رضاکارانہ واپسی کی اجازت سے ایسے افراد کو فائدہ ہوتا ہے جو دوبارہ قانونی طور پر وہاں جانا چاہتے ہوں۔ اگر امریکی امیگریشن ریکارڈ پر کسی غیرملکی شہری کی ملک بدری آ جائے تو وہ دس برس تک وہاں دوبارہ نہیں جا سکتا۔ 25 سالہ نوجوان ٹک ٹاکر کو اُس وقت عالمگیر شہرت حاصل ہوئی جب کورونا کے وبائی مرض کے دوران وہ اپنی ویڈیوز میں ایک بھی لفظ کہے بغیر اپنا مدعا بیان کرتے۔ اُن کے ٹک ٹاک پر 16 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔ کھابے لامے نے 2022 میں ڈیزائنر برانڈ ہیوگو باس کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے۔ جنوری میں انہیں یونیسیف کا خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا۔ انہوں نے پچھلے مہینے امریکہ پہنچنے کے چند دن بعد نیویارک شہر میں میٹ گالا میں شرکت کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments