Entertainment

مشہور اداکار ارشد وارثی اور ان کی بیوی کے خلاف سیبی کی بڑی کارروائی، 5 سال تک شیئر بازار میں ممنوع قرار

مشہور اداکار ارشد وارثی اور ان کی بیوی کے خلاف سیبی کی بڑی کارروائی، 5 سال تک شیئر بازار میں ممنوع قرار

بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار ارشد وارثی پر شیئر بازار میں سرمایہ کاری کرنے سے 5 سال تک کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) نے وارثی کے علاوہ ان کی بیوی ماریہ گوریٹی اور 57 دیگر لوگوں پر سیکورٹیز مارکیٹ میں کاروبار کرنے پر 1 سے 5 سال تکی پابندی عائد کی ہے۔ ارشد اور ان کی بیوی ماریہ پر 5-5 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ دراصل سیبی نے اخذ کیا کہ یوٹیوب چینلوں پر گمراہ کن ویڈیو ڈالے گئے تھے، جن میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ ’سادھنا براڈکاسٹ‘ نام کی کمپنی کے شیئر خریدیں۔ اس سے ارشد نے 41.70 لاکھ روپے اور ان کی بیوی 50.35 لاکھ روپے کا منافع کمایا۔ سیبی کی رپورٹ کے مطابق ارشد وارثی نے 27 جون 2023 کو سیبی کے سامنے دیے بیان میں کہا تھا کہ وہ صرف اپنے نام سے ہی نہیں، بلکہ اپنی بیوی اور بھائی کے اکاؤنٹ سے بھی ٹریڈنگ کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ ان کے کام کو سنبھالنے والی منیجر آہوتی مستری بھی اس میں شامل تھیں۔ سیبی نے ارشد وارثی اور ان کے کنبہ کے علاوہ 57 دیگر لوگوں اور کمپنیوں پر بھی کارروائی کی ہے۔ ان پر 5 لاکھ سے لے کر 5 کروڑ روپے تک کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ان میں سادھنا براڈکاسٹ (اب کرسٹل بزنس سسٹم لمیٹڈ) کے پروموٹر شامل ہیں۔ سیبی نے سبھی قصورواروں کو تقریباً 58.01 کروڑ روپے کے ناجائز منافع کو حکومت کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھیں اس رقم پر ہر سال 12 فیصد سود بھی دینا ہوگا۔ سیبی نے کہا ہے کہ اس پورے گھوٹالے کے ماسٹر مائنڈ گورو گپتا، راکیش کمار گپتا اور منیش مشرا ہیں۔ سبھاش اگروال، جو سادھنا براڈکاسٹ لمیٹڈ کے آر ٹی اے کے ڈائریکٹر بھی تھے، منیش مشرا اور کمپنی کے پروموٹرس کے درمیان بچولیے کا کام کرتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ سیبی کو کچھ لوگوں سے شکایتیں ملیں، جن میں الزام عائد کیا گیا کہ ایس بی ایل کے شیئرس کے ساتھ قیمت میں گڑبڑی کر انھیں فروخت کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاروں کو لبھانے کے لیے یوٹیوب پر جھوٹی ویڈیوز ڈالی جا رہی تھیں۔ ان ویڈیوز کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے بھاری بھرکم مارکیٹنگ مہم چلائی جا رہی تھی۔ شکایت دہندہ نے سیبی کو یوٹیوب چینل اور ویڈیو کے لنک بھی بھیجے۔ سیبی نے جب شکایتوں کی جانچ کی تو اخذ کیا کہ جو لوگ ایس بی ایل کے شیئر فروخت کر رہے تھے، وہ ان یوٹیوب چینلوں کے مالکوں سے جڑے ہوئے تھے۔ یہ یوٹیوب چینل ان شیئرس کے بارے میں جھوٹی جانکاری اور اصل سے زیادہ اونچی قیمت بتاتے تھے۔ اس کا مقصد جھوٹی جانکاری سے شیئر خریدنے کے لیے لوگوں کو متاثر کرنا تھا۔ سیبی نے 15 لوگوں کے گھر، دفتر یا جن مقامات پر وہ کام کرتے تھے، وہاں تلاشی لی اور کئی طرح کے کاغذات اور الیکٹرانک سامان ضبط کیے اور سوال و جواب کا بھی دور چلا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments