کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ و گیت نگار شکیرا کینیڈا کے شہر مانٹریال میں دوران پرفارمنس اسٹیج پر سلپ ہو کر گر پڑیں، تاہم وہ فوراً ہی اٹھیں اور پرفارمنس کو جاری رکھا۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ منگل 20 مئی کو وہ لاس موجیرس یا نو لوران ٹور کے دوران کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے صدر مقام مانٹریال کے بیل سینٹر میں پرفارم کررہی تھیں کہ اچانک سلپ ہوئیں۔ تاہم وہ مسکراتے ہوئے فوری طور پر کھڑی ہوگئیں جس پر انکے پرستاروں نے سوشل میڈیا پر انکے اس اقدام کو سراہا جبکہ ہال میں بھی ناظرین نے زور دار تالیاں بجاکر انکی پروفیشنل ازم کو سراہا۔ واضح رہے کہ اس سال فروری میں انھیں صحت کے مسائل کے باعث لیما (پیرو) میں اپنا شو ملتوی کرنا پڑا تھا جس پر انھوں نے معذرت کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹا گرام پر ایک پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انھیں پیٹ کی تکلیف کے باعث اپنا ای آر کرانا پڑا اور وہ اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسٹیج پر پرفارم نہ کرنے کا دکھ ہے۔
Source: social media
حزب اللّٰہ کا جھنڈا لہرانے پر آئرش ریپر پر فردِ جرم عائد
ورسٹائل اداکار مکل دیو 54 سال کی عمر میں چل بسے
اے پی جے عبد الکلام کی بائیوپک کا اعلان، دھنُش نبھائیں گے ’میزائل مین کا کردار‘
سلمان خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش، ایک خاتون سمیت دو افراد پولیس حراست میں
لندن: ماہرہ خان کو نئی فلم کے پروموشنل ایونٹ پر ہراسانی کا سامنا
شکیرا کا نیو جرسی کنسرٹ پرستاروں کیلئے خسرہ کے ممکنہ خطرے میں تبدیل