ممبئی 22 مئی : ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی الگ الگ کوشش کرنے والے ایک خاتون سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیاہے ، پولیس نے جمعرات کو کہا کہ اس واقعے کے بعد سیکیورٹی نے ممبئی کے مضافاتی علاقے باندرہ مغرب میں واقع اداکار کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر سخت انتظامات کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دونوں واقعات 20 مئی کو پیش آئے ۔سلمان خان کو خوفناک لارنس بشنوئی گینگ سے خطرے کا سامنا ہے ، اس کے پاس وائی ایکس سیکیورٹی ہے اور پھر بھی دو خلاف ورزیاں کی گئیں خاتون کی شناخت 33 سالہ ایشا چھابرا کے طور پر کی گئی ہے اور اسے پولیس نے گرفتار کر کے 23 مئی تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ۔دوسرے شخص کی شناخت جتیندر کمار سنگھ (23) کے طور پر کی گئی تھی، جسے بعد میں باندرہ پولیس کی طرف سے نوٹس بھیجے جانے کے بعد چھوڑ دیا گیا تھا۔
Source: Uni News
حزب اللّٰہ کا جھنڈا لہرانے پر آئرش ریپر پر فردِ جرم عائد
ورسٹائل اداکار مکل دیو 54 سال کی عمر میں چل بسے
اے پی جے عبد الکلام کی بائیوپک کا اعلان، دھنُش نبھائیں گے ’میزائل مین کا کردار‘
سلمان خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش، ایک خاتون سمیت دو افراد پولیس حراست میں
لندن: ماہرہ خان کو نئی فلم کے پروموشنل ایونٹ پر ہراسانی کا سامنا
شکیرا کا نیو جرسی کنسرٹ پرستاروں کیلئے خسرہ کے ممکنہ خطرے میں تبدیل