Entertainment

کولمبیا میں معروف ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر قتل

کولمبیا میں معروف ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر قتل

میکسیکو کی ٹک ٹاک انفلوئنسر کے لائیو اسٹریم کے دوران قتل کے صرف دو دن بعد کولمبیا کی نوجوان ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر کو بھی گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، جس نے صنفی بنیاد پر قتل (فیمی سائیڈ) کے بڑھتے واقعات پر غم و غصے کو جنم دے دیا۔ کولمبیا کے شمالی شہر کوکوتا میں 22 سالہ ماڈل اور یونیورسٹی کی طالبہ ماریا جوس اسٹوپینان کو اُس کے گھر میں ایک نامعلوم شخص نے گولیاں مار کر قتل کردیا، قاتل مبینہ طور پر ڈیلیوری بوائے کا بھیس اختیار کیے ہوئے تھا۔ یہ واقعہ 15 مئی کو پیش آیا، جب حملہ آور نے دروازہ کھٹکھٹایا اور جیسے ہی ماریا نے دروازہ کھولا، اس پر گولیاں چلا دیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل سیکیورٹی کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد بھاگ رہا ہے جبکہ ماریا کی چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیتی ہیں، ماڈل کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔ ماریا فرانسیسکو ڈی پاؤلا سانتاندر یونیورسٹی کی طالبہ تھیں اور ایک باصلاحیت، پرعزم نوجوان کے طور پر جانی جاتی تھی۔ نیشنل جینڈر کمیشن آف دی کولمبین جوڈیشری کی صدر میگڈا وکٹوریا اکوسٹا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ماریا ایک باہمت نوجوان لڑکی تھی، جس کے پاس زندگی کے کئی خواب تھے، مگر وہ خواب ایسے ہی کچلے گئے جیسے ملک کی کئی دیگر خواتین کے خواب کچلے جاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماریا اسٹوپینان نے 2018ء میں اپنے سابق پارٹنر کے خلاف گھریلو تشدد کی شکایت درج کروائی تھی اور حالیہ دنوں میں عدالت کی جانب سے فیصلہ ہوا تھا کہ اسے سابق پارٹنر سے 30 لاکھ ادا کیے جائیں گے۔ کولمبین پولیس کے مطابق تفتیش جاری ہے، پولیس افسر کرنل لیونارڈو کاپاچو نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ ممکنہ طور پر ایک صنفی بنیاد پر قتل ہو سکتا ہے کیونکہ مقتولہ نے سابقہ برسوں میں متعدد شکایات درج کروائی تھیں۔ واضح رہے کہ 13 مئی کو میکسیکو کی ٹک ٹاک انفلوئنسر ویلریا مارکیز کو بھی لائیو اسٹریم کے دوران گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments