بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا سجدے نے بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل کی سابق اہلیہ کی جانب سے طلاق پر پونے پانچ کروڑ روپے بطور مینٹیس (طلاق کے بعد ملنے والی رقم) لینے پر دھناشری ورما پر طنزیہ تنقید کی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل اور انکی سابق اہلیہ دھناشری ورما کی طلاق ہوئی اور فائنل سیٹلمینٹ میں کرکٹر کی جانب سے پونے پانچ کروڑ ادائیگی طے ہوئی۔ اب اس حوالے سے ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوئی ہے جس میں بھارتی صحافی اور انٹرنیٹ پرسنالٹی شوبھانکر مشرا رقاصہ دھناشری پر تنقید کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ لوگ انکے بارے میں ٹھیک ہی کہہ رہے ہیں کہ یہ مال اینٹھنے والی خاتون ہیں۔ شوبھانکر مشرا کی اس پوسٹ کو ریتیکا سجدے نے لائیک کیا، بظاہر اس کا مقصد دھناشری ورما کی مذمت کرنا ہی ہے۔ ویڈیو میں شوبھانکر کہتے ہیں: دھناشری کے کیس میں، دھناشری کو اپنی دوسری زندگی شروع کرنے میں بڑی تکلیف کا سامنا کرنا پڑیگا، کیونکہ چاہل کے پرستار انھیں ٹرول کریں گے۔ ایسے میں پیسہ رہے گا تو یہ ایمپاورمنٹ (بااختیار بنانا) اور طاقت کا احساس دیتا ہے۔ پھر میرے من میں سوال آتا ہے، تو پھر یہ نہیں کہنا چاہیے کہ آئی ایم سیلف میڈ وومن (میں ایک ایسی عورت ہوں جس نے خود اپنے آپ کو بنایا)۔
Source: social Media
حیدرآبادمیں 72 ویں مس ورلڈ مقابلے کا رنگا رنگ آغاز،حسیناؤں نے ریمپ پر موجودگی درج کرائی
سیز فائز سے متعلق ٹوئٹ کرنا سلمان خان کے گلے پڑگیا ,ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا
جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دیے، دیوالیہ پن کے قریب
سمے رائنا کی واپسی کا اعلان! انڈیا گوٹ لیٹنٹ تنازعہ کے بعد
معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اسٹیو پیپون چل بسے
میکسیکو: ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل
شیخ مجیب پر بنی فلم میں حسینہ واجد کا کردار نبھانیوالی بنگلا دیشی اداکارہ گرفتار
مشن امپاسیبل کے ہیرو کا بالی ووڈ مشن، ہندی سیکھنے کی ویڈیو وائرل
کولمبیا میں معروف ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر قتل
بالی وڈ اداکارہ اتھیا اور کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں بیٹی کی پیدائش
سونُو نِگم کا کنسرٹ ہنگامے کی نذر، پتھر اور بوتلیں برسائی گئیں
آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’نو ادر لینڈ‘ کے فلسطینی ہدایتکار اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار
سنی دیول ہندی سینما سے مایوس ہوگئے؟ کون سی فلم انڈسٹری میں جا بسنے کی خواہش ہے
گلوکارہ سونا مہاپاترا بھی سلمان، رشمیکا سے متعلق بحث کا حصہ بن گئیں