بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہےکہ بھارت میں کروڑوں لوگ مجھے جیسے دکھتے ہیں جب کہ ان کے مقابلے میں ہریتھک روشن کا چہرہ غیر روایتی ہے۔ میڈیا کے مطابق ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ مجھے ہجوم میں گھل مل کر رہنا پسند ہے اور اس کی وجہ سے انہیں اپنی ہی فلم کے سیٹ پر داخل ہونے سے روکا جاچکا ہے۔ اپنے کریئر کے ابتدائی سالوں کا ذکر کرتے ہوئے نواز الدین صدیقی نے بتایا کہ جب وہ لوگوں کے پاس آڈیشن دینے جاتے تھے تو ان سے کہا جاتا تھا کہ تم اداکار نہیں لگتے، غیر روایتی نظر آتے ہو۔ نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر غصہ آتا تھا کیونکہ جب بھارت میں کروڑوں لوگ میری طرح نظر آتے ہیں تو میں کیسے غیر روایتی ہوا؟ میں تو روایتی ہوں لیکن ہریتھک روشن غیر روایتی لگتے ہیں۔ نوازالدین صدیقی نے اپنی فلم 'تلاش' کے سیٹ کا واقعہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک سکیورٹی گارڈ نے روک لیا تھا لیکن پھر جب اسے سمجھایا کہ میں بھی فلم کا اداکار ہوں تو مجھے اس نے سیٹ پر جانے کی اجازت دی۔ اداکار نے بتایا کہ ایسا ان کے ساتھ آج بھی ہوتا ہے۔
Source: social Media
حیدرآبادمیں 72 ویں مس ورلڈ مقابلے کا رنگا رنگ آغاز،حسیناؤں نے ریمپ پر موجودگی درج کرائی
سیز فائز سے متعلق ٹوئٹ کرنا سلمان خان کے گلے پڑگیا ,ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا
جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دیے، دیوالیہ پن کے قریب
سمے رائنا کی واپسی کا اعلان! انڈیا گوٹ لیٹنٹ تنازعہ کے بعد
معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اسٹیو پیپون چل بسے
میکسیکو: ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل
شیخ مجیب پر بنی فلم میں حسینہ واجد کا کردار نبھانیوالی بنگلا دیشی اداکارہ گرفتار
مشن امپاسیبل کے ہیرو کا بالی ووڈ مشن، ہندی سیکھنے کی ویڈیو وائرل
کولمبیا میں معروف ماڈل اور سوشل میڈیا انفلوئنسر قتل
بالی وڈ اداکارہ اتھیا اور کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں بیٹی کی پیدائش
سونُو نِگم کا کنسرٹ ہنگامے کی نذر، پتھر اور بوتلیں برسائی گئیں
آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’نو ادر لینڈ‘ کے فلسطینی ہدایتکار اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار
سنی دیول ہندی سینما سے مایوس ہوگئے؟ کون سی فلم انڈسٹری میں جا بسنے کی خواہش ہے
گلوکارہ سونا مہاپاترا بھی سلمان، رشمیکا سے متعلق بحث کا حصہ بن گئیں