Entertainment

سیز فائز سے متعلق ٹوئٹ کرنا سلمان خان کے گلے پڑگیا  ,ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا

سیز فائز سے متعلق ٹوئٹ کرنا سلمان خان کے گلے پڑگیا ,ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا

پاک بھارت کشیدگی پر سیز فائز سے متعلق ٹوئٹ کرنا بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے گلے پڑگیا۔ بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کو اُس وقت شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی پر ایک سادہ سا ٹوئٹ کیا، لیکن اسے جلد ہی ڈیلیٹ کر دیا۔ 10 مئی کو جب بھارت اور پاکستان نے 4 روزہ کشیدگی کے بعد اچانک جنگ بندی کا اعلان کیا تو سلمان خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مختصر مگر اہم جملہ لکھا کہ شکر ہے، سیز فائر ہو گیا۔ مگر جیسے ہی یہ پیغام سامنے آیا، بھارتی صارفین نے سلمان کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کردیا، اُن پر یہ الزام لگا کہ وہ اپنے ملک پر حملے، پہلگام واقعے اور بھارتی فوج کی کارروائی پر خاموش رہے، مگر جیسے ہی سیز فائر ہوا، اُنہیں اطمینان محسوس ہوا، چند ہی گھنٹوں میں عوامی دباؤ کے باعث سلمان خان نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ صارفین نے ٹویٹ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ نام نہاد بھائی، پچھلے 4 دن خاموشی اور اب سیز فائر پر شکر؟ اب ہمیں پتہ چل گیا کہ تمہاری فلموں کے ساتھ کیا کرنا ہے۔ ایک اور صارف نے کہا اسپائن لیس سلمان خان! جو ’آپریشن سندور‘ پر چپ رہا، وہ اب سیز فائر پر بیان دے رہا ہے؟ اور پھر فوراً مٹا بھی دیا؟ شرم آنی چاہیے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments