معروف سینئر اداکار پاریش راول نے بالی ووڈ انڈسٹری کے دو خانز، سلمان اور عامر کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے اپنی رائے سے متعلق اظہار کیا ہے۔ اداکار پاریش راول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں 1994ء کی مزاحیہ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان اور عامر خان کے رویوں کے بارے میں دلچسپ انکشافات کیے۔ پاریش راول کا کہنا ہے کہ سلمان خان ایک ’قدرتی کرشماتی شخصیت‘ کے مالک ہیں جبکہ عامر خان کا طرزِ اداکاری انتہائی منظم مگر بعض اوقات بناوٹی محسوس ہوتا تھا۔ پاریش راول نے مزید کہا کہ سلمان خان ہوا کے جھونکے کی طرح محسوس ہوتے تھے، سیٹ پر آتے، ہنستے، سین مکمل کرواتے اور چلے جاتے تھے، وہ سین کے دوران گھل مل جاتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسری جانب عامر خان ایک طریقۂ کار سے کام کرتے تھے، ہر منظر کی باریکیوں پر گھنٹوں غور کرتے، بعض اوقات ان کا انداز قدرے مصنوعی لگتا تھا جیسے کچھ بنا بنایا ہو لیکن نتیجہ ہمیشہ شاندار ہوتا تھا۔ فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں دہرا کردار ادا کرنے والے پاریش راول نے بتایا ہے کہ یہ فلم ان کے کیریئر کی چند یادگار فلموں میں سے ایک تھی جہاں شوٹنگ کے دوران ہی اداکار ہنسی کے مارے لوٹ پوٹ ہوجاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر کامیڈی فلموں کی مزاح شوٹنگ کے وقت محسوس نہیں ہوتی لیکن ’انداز اپنا اپنا‘ میں ہم سب کو معلوم تھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ واقعی بہت مزاحیہ اور اسکرین پر شاندار لگنے والا ہے۔
Source: social media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
باب وائیلن گروپ : 'اسرائیلی فوج مردہ باد' کے نعرے لگانے پر امریکی ویزے منسوخ
قریبی دوست نے شیفالی کے موت سے قبل کے لمحات بیان کردے
گلوکارہ بیونسے خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں
ایشوریہ رائے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں، ابھیشیک بچن وضاحت کیوں نہیں کرتے؟
مہ جبین سے شادی کمسن بیٹے کی خاطر کی، منور فاروقی
انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور چل بسیں
انڈین آئیڈل 12 کے ونر پوندیپ راجن روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی، متعدد فریکچرز ہوگئے
وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم ابیر گلال کی تمام پروموشنل پوسٹ غائب
پرکاش راج کی فواد خان کی فلم ابیر گلال کی حمایت
بابل خان کی زاروقطار روتے ہوئے ویڈیو وائرل، انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا
’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، معروف گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج
رئیلٹی شو میں متنازع مناظر: اعجاز خان سمیت ذمے داران کیخلاف ایف آئی آر درج