Entertainment

وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم ابیر گلال کی تمام پروموشنل پوسٹ غائب

وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم ابیر گلال کی تمام پروموشنل پوسٹ غائب

اداکارہ وانی کپور کی انسٹاگرام پروفائل سے ان کی پاکستانی اداکار فواد خان کیساتھ آنے والی فلم ابیر گلال کی تمام پروموشنل پوسٹس اچانک غائب ہو گئی ہیں۔ وانی کپور کے انسٹاگرام سے یہ پوسٹ غائب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں ہیں کہ انہوں نے شاید جان بوجھ کر اس فلم سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ تاہم وانی کپور نے یہ پوسٹس خود سے ڈیلیٹ نہیں کی ہیں۔ رومانوی کامیڈی فلم ابیر گلال، جس میں وانی کپور کے ساتھ پاکستانی اداکار فواد خان مرکزی کردار میں ہیں، 9 مئی 2025 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ وانی کپور نے فواد خان کے ہمراہ فلم کی پروموشن کے سلسلے میں متعدد پوسٹس شیئر کی تھیں۔ تاہم بھارت میں حالیہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر ڈیجیٹل پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، جن کے تحت فواد خان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔ فواد خان کا انسٹاگرام مواد بھارت میں حذف ہونے کے باعث وہ تمام پوسٹس بھی وانی کپور کی پروفائل سے خودکار طور پر غائب ہو گئیں، جن میں فواد خان کا تذکرہ یا ٹیگ شامل تھا۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت سے باہر موجود صارفین کو وہی پوسٹس اب بھی وانی کپور کے اکاؤنٹ پر نظر آ رہی ہیں کیونکہ یہ صرف بھارت میں بلاک ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments