ممبئی، 24 جولائی ; یش راج فلمز کے بینر کی فلم 'سیارہ' نے ہندستانی مارکیٹ میں 150 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔موہت سوری کی ہدایت کاری اور یش راج فلم کے سی ای او اکشے ودھانی کی پروڈیوس کردہ، سیارہ 18 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم میں آہان پانڈے اور انیت پڈا مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم 'سیارہ' تھیٹرز میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ ناظرین آہان اور انیتا کی رومانوی کیمسٹری کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ 'سیارہ' باکس آفس پر مسلسل کمائی کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ فلم 'سیارا' نے پہلے دن ہندستاسنی مارکیٹ میں 21 کروڑ کی شاندار کمائی کی۔ فلم نے دوسرے دن 25 کروڑ، تیسرے دن 37.75 کروڑ، چوتھے دن 24 کروڑ اور پانچویں دن 25 کروڑ کی کمائی کی۔ اب چھٹے دن کا کلیکشن بھی سامنے آگیا ہے۔ ساکنلک کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فلم سیارہ نے چھٹے دن 21 کروڑ کما لیے ہیں۔ اس طرح فلم سیارا نے ہندوستانی مارکیٹ میں 150 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔
Source: uni urdu news service
سلمان خان کا کرکٹ اسٹیڈیم میں والدہ سے محبت کا اظہار
فلم سیارہ: حیدرآبادی مسلم لڑکے لڑکیوں کی تھیٹر میں بےشرمی وبے حیائی،آخر معاشرہ کدھر جارہاہے؟
فلم سیارہ 150 کروڑ روپے کے کلب میں شامل
آہان پانڈے اور انیت پڈا کی پہلی فلم ’سیارہ‘ نے باکس آفس کے تمام ریکارڈ توڑ دیے
سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی
پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر لاہور میں سپردِ خاک

فلم کا خطرناک سین حقیقی سانحے میں تبدیل، اسٹنٹ مین موہن راج زندگی کی بازی ہار گیا
سونے کی اسمگلنگ کا معاملہ: اداکارہ رانیا راؤ ایک سال تک حراست میں رہیں گی، ضمانت کا حق بھی نہیں ہوگا