Entertainment

سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟

سیف علی خان کے بعد کرینہ کپور پر بھی حملہ کیا گیا تھا؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد ان کی اہلیہ اور سپر اسٹار اداکارہ کرینہ کپور پر بھی حملہ کرنے کی بات سامنے آئی ہے۔ اداکار رونت رائے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ سیف علی خان کو جب اسپتال سے فارغ کیا گیا تو کرینہ کپور بے حد پریشان اور خوفزدہ تھیں۔ رونت رائے کے مطابق جب سیف کو اسپتال سے ان کے گھر منتقل کیا جا رہا تھا، تو راستے میں میڈیا نمائندوں اور مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی، کرینہ ایک علیحدہ گاڑی میں گھر واپس جا رہی تھیں، اسی دوران ان کی گاڑی پر معمولی حملہ ہوا، جس کی وجہ سے وہ سخت گھبرا گئیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ عوام اور میڈیا کی بھیڑ کے باعث کرینہ کی گاڑی کو دھکا لگا، جس پر وہ فوراً گھر جانے پر اصرار کرنے لگیں۔ رونت رائے نے بتایا کہ وہ انہیں گھر لے کر گئے جہاں پہلے ہی سخت سیکیورٹی اور پولیس اہلکار تعینات تھے۔ رونت رائے نے مزید انکشاف کیا کہ واقعے کے بعد جب ان کی ٹیم نے سیف کے گھر کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا تو کئی خامیاں سامنے آئیں، جنہیں فوری طور پر درست کر کے گھر کے گرد سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے۔ یاد رہے کہ 16 جنوری 2025ء کو رات 3 بجے ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی تھی، جسے اداکار نے مزاحمت کر کے ناکام بنایا تھا۔ اسی دوران حملہ آور نے چاقو سے سیف علی خان پر حملہ کردیا تھا، جس سے انہیں 6 زخم آئے، جس میں سے دو گہرے تھے اور ایک چوٹ ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب لگی، انہیں فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں آپریشن کے ذریعے 2.5 انچ لمبا چاقو کا ٹکڑا ان کے جسم سے نکالا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments