کرناٹک میں بالی وُڈ کے معروف گلوکار سونو نگم کے خلاف ایف آئی درج کی گئی ہے۔ خبر رساں ویب سائٹ ’مینٹ‘ کے مطابق کناڈا زبان بولنے والوں کی تنظیم کرناٹک رشانہ ویدیکے (کے آر وی) نے بنگلورو پولیس میں ایک باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔ ایف آئی آر میں کے آر وی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ’گلوکار سونو نگم نے کناڈا بولنے والے افراد کی جدوجہد کو دہشت گردی اور پہلگام میں ہونے والے واقعات کے ساتھ جوڑ دیا ہے۔‘ رپورٹس کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سونو نگم مختلف لسانی گروپوں کے درمیان دشمنی بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کے آر وی نے سونو نگم کی جانب سے کہے گئے الفاظ کو ایک جمہوری و ثقافتی دعوے اور دہشت گردی کے درمیان ناقابل قبول موازنہ قرار دیا ہے۔ تنظیم نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ اگر سونو نگم نے عوامی سطح پر اپنے کہے پر معافی نہ مانگی تو ریاست کرناٹک میں ان کے کنسرٹس اور پرفارمنسز پر پابندی لگا دی جائے گی۔ یہ تنازعہ سونو نگم کے بنگلورو میں منعقد ہونے والے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بظاہر ایک طالب علم کی جانب سے سونو نگم کو کناڈا زبان میں گانا گانے کی درخواست کی جاتی ہے۔ جواب میں گلوکار اپنی پرفارمنس روک کر کہتے ہیں کہ ’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی، براہ کرم یہ تو دیکھ لیں کہ آپ کے سامنے کون کھڑا ہے، لو یو آل گائیز (آپ سب کو ڈھیر ساری محبت)۔‘ اس متعلق گلوکار نے مزید کہا کہ ’میرے کیریئر میں، میں نے مختلف زبانوں میں گانا گایا ہے، لیکن جو بہترین گانے میں نے گائے ہیں وہ کناڈا زبان میں ہیں، جب بھی میں آپ کے شہر آتا ہوں، میں بہت ساری محبت کے ساتھ آتا ہوں، ہم بہت سے مقامات پر شو کرتے ہیں، لیکن جب بھی ہم کرناٹک میں شو کرتے ہیں، تو ہم آپ کے لیے بہت احترام کے ساتھ آتے ہیں۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آپ نے مجھے اپنے خاندان کی طرح عزت دی ہے، لیکن مجھے یہ بات پسند نہیں آئی کہ وہ لڑکا جو میرے کیریئر کی عمر سے بھی کم ہے، مجھے کناڈا میں گانے کے لیے بدتمیزی سے دھمکانے لگے۔‘ یاد رہے کہ سونو نگم کے گانے دنیا بھر میں ہندی، اردو سمجھنے والوں میں مقبول ہیں تاہم انہوں نے کناڈا اور دوسری کئی زبان میں بھی ہٹ گانے گا رکھے ہیں۔
Source: social Media
حیدرآبادمیں 72 ویں مس ورلڈ مقابلے کا رنگا رنگ آغاز،حسیناؤں نے ریمپ پر موجودگی درج کرائی
سیز فائز سے متعلق ٹوئٹ کرنا سلمان خان کے گلے پڑگیا ,ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا
جانی ڈیپ نے 650 ملین ڈالر گنوا دیے، دیوالیہ پن کے قریب
سمے رائنا کی واپسی کا اعلان! انڈیا گوٹ لیٹنٹ تنازعہ کے بعد
معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے مصنف اسٹیو پیپون چل بسے
میکسیکو: ٹک ٹاک بیوٹی انفلوئنسر لائیو اسٹریم کے دوران قتل
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
پرکاش راج کی فواد خان کی فلم ابیر گلال کی حمایت
بابل خان کی زاروقطار روتے ہوئے ویڈیو وائرل، انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا
’یہ وہ وجہ ہے جو پہلگام واقعے کا سبب بنی‘، معروف گلوکار سونو نگم پر ایف آئی آر درج
رئیلٹی شو میں متنازع مناظر: اعجاز خان سمیت ذمے داران کیخلاف ایف آئی آر درج
انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور چل بسیں
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی