Entertainment

باب وائیلن گروپ : 'اسرائیلی فوج مردہ باد' کے نعرے لگانے پر امریکی ویزے منسوخ

باب وائیلن گروپ : 'اسرائیلی فوج مردہ باد' کے نعرے لگانے پر امریکی ویزے منسوخ

غزہ میں جنگ لڑنے والی اسرائیلی فوج کے خلاف گلاسٹونبری فیسٹیول میں مردہ باد کے نعرے لگانے والے برطانوی وائلن گروپ سے امریکہ ناراض ہوگیا ہے۔ اپنی اس ناراضگی کے اظہار کے طور پر اور اسرائیلی فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر امریکہ نے اس برطانوی گروپ کے امریکی ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ محض چند روز قبل برطانوی گروپ نے اپنی پرفارمنس کے دوران ہی فیسٹیول میں غزہ جنگ میں بچوں اور عورتوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ' اسرائیلی فوج مردہ باد ' کے نعرے لگائے تھے۔ امریکہ نے اس گروپ کے لیے جاری کردہ ویزے پیر کے روز منسوخ کر دیے ہیں۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لانڈاؤ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا ایسے غیر ملکی جو تشدد و نفرت کو بڑھاوا دیتے ہیں انہیں ہمارے ملک میں خوش آمدید نہیں کہا جاتا۔' گلاسٹونبری فیسٹیول کی براہ راست نشریات دکھانے پر 'بی بی سی' کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ خیال رہے باب وائلن گروپ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے تناظر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 'فلسطین آزاد کرو' اور 'اسرائیل مردہ باد' کے نعرے لگائے تھے۔ براہ راست نشریات دکھاتے ہوئے 'بی بی سی' نے سکرین پر ایک انتباہ بھی جاری کیا۔ تاہم پیر کے روز 'بی بی سی' نے کہا ہے کہ اسے اس سے زیادہ کرنا چاہیے تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments