Entertainment

شروتی ہاسن کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

شروتی ہاسن کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ شروتی ہاسن کا کہنا ہے کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے، انہوں نے مداحوں سے اس ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹس پر ردِعمل ظاہر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ میڈیا کے مطابق آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کچھ عجیب و غریب پوسٹس شیئر ہونے کے بعد اداکارہ شروتی ہاسن نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انکشاف کیا ہے کہ ان کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے۔ شروتی ہاسن نے مداحوں کو خبردار کیا کہ وہ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر ان کے پروفائل سے بھیجے گئے کسی بھی لنک کو نہ کھولیں۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شروتی نے لکھا ہے کہ بس آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ میرا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے، اس پر میں پوسٹ نہیں کر رہی، اس لیے جب تک میں واپس نہیں آ جاتی، اس پیج پر کسی قسم کے ردِ عمل کا اظہار نہ کریں۔ آج اداکارہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے بٹ کوائن اور پروموشنل مواد کے بارے میں کئی عجیب و غریب پوسٹس شیئر کی گئیں جبکہ شروتی کی آخری پوسٹ 23 جون یعنی گزشتہ روز کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments