Entertainment

ثنا خان کی ماں کا انتقال، آج ہی ہوگی تدفین، اداکارہ پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ

ثنا خان کی ماں کا انتقال، آج ہی ہوگی تدفین، اداکارہ پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ

فلم انڈسٹری سے بے حد مایوس کن خبر آرہی ہے۔ بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ ثنا خان کی ماں کا انتقال ہوگیا ہے۔ ثنا خان نے خود ایک پوسٹ کے ذریعہ اس کی جانکاری دی ہے۔ خبر سنتے ہی اداکارہ کے قریبی لوگ اور فینس بھی مایوس ہوگئے ہیں۔ سبھی ثنا خان کی ماں کے لئے دعائیں کر رہے ہیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ اس درمیان آئیے جانتے ہیں کہ ثنا خان نے اپنے پوسٹ میں کیا لکھا ہے؟ ثنا خان نے اپنے انسٹا گرام پرایک اسٹوری شیئرکی ہے۔ اس پوسٹ میں ثنا خان نے جانکاری دی ہے کہ ان کی ماں نے اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ ماں کے انتقال کی جانکاری دیتے ہوئے ثنا خان نے لکھا ’’انا للہ وانا الیہ راجعون… میری پیاری ماں محترمہ سعیدہ صحت سے متعلق پریشانی سے جدوجہد کرنے کے بعد اللہ کے پاس واپس لوٹ آئی ہیں۔‘‘ ثنا خان نے مزید لکھا کہ نماز جنازہ عشاء کی نمازکے بعد اوشیوارہ قبرستان میں رات 9:45 بجے ادا کی جائے گی۔ میری ماں کے لئے آپ کی دعائیں مدد گار ہوں گی۔ ثنا خان کا یہ پوسٹ اب انٹرنیٹ پر بھی آگیا ہے اور یوزرس اس پوسٹ پرافسوس کا اظہار کررہے ہیں اور خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ ایک یوزر (صارف) نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ مغفرت فرمائے۔ اس طرح سے کئی صارفین ان کی والدہ کے لئے دعائیں کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ثنا خان اپنی ماں کے بے حد قریب تھیں۔ ماں کے جنازے کے بعد ثنا خان کے سرپرغموں کا پہاڑ سا ٹوٹ پڑا ہے۔ ماں کے انتقال سے ثنا خان پوری طرح سے ٹوٹ گئی ہیں۔ وہیں، اگر ثنا خان کی بات کریں تو اداکارہ کچھ ہی وقت پہلے سعودی عرب سے لوٹی ہیں۔ ثنا خان اوران کے شوہرحج کے لئے گئے ہوئے تھے۔ اس دوران ثنا خان بے حد خوش تھیں اور انہوں نے وہاں سے آنے کے بعد کئی تصاویر بھی شیئرکی تھیں۔ حالانکہ اب ثنا خان مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments