شاہ رخ خان کی فلم "کنگ" میں دیپیکا پڈوکون کی واپسی ہو رہی ہے۔ ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ایک بار پھر سنیما میں دھوم مچانے کو تیار ہیں اور اس بار شاہ رخ کی ہی مشہورِ زمانہ فلم "اوم شانتی اوم" سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی دیپیکا پڈوکون ان کے ساتھ ہوں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افواہیں سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہیں کہ دیپیکا فلم "کنگ" میں شاہ رخ کے ساتھ ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گی۔ میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شاہ رخ خان ابتدا سے ہی دپیکا پڈوکون کو فلم کا حصہ بنانا چاہتے تھے، لیکن ان کے شیڈول، بچی کی پیدائش اور فٹنس پر کام کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے تھے، تاہم فلم کی شوٹنگ میں تاخیر کے باعث اب تاریخیں مل گئیں اور دیپیکا باقاعدہ طور پر فلم کا حصہ بن چکی ہیں۔ دیپیکا کا کردار فلم میں مکمل نہیں بلکہ مختصر ہوگا، وہ صرف 10 سے 12 دن کی شوٹنگ کریں گی، لیکن کہا جا رہا ہے کہ اُن کا کیمیو کردار فلم کی کہانی میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم "کنگ" کے ہدایتکار سدھارتھ آنند ہیں، جو اس سے پہلے "پٹھان" اور "وار" جیسی ہِٹ فلمیں دے چکے ہیں، فلم کی کاسٹ میں ابھشیک بچن، سُہانا خان، ابھے ورما، ارشد وارثی اور جےدیپ اہلاوت شامل ہیں۔ افواہیں یہ بھی ہیں کہ فلم میں ایک اور زبردست کردار کےلیے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کو بھی سائن کیا جا سکتا ہے، تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی اعلان نہیں ہوا۔ فلم کی 2026ء کی آخری سہ ماہی میں ریلیز ہونے کی امید ہے اور یہ شاہ رخ خان کی بیٹی سُہانا خان کی بڑے پردے پر ڈیبیو فلم بھی ہو گی۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون حال ہی میں فلم پٹھان اور فلم جوان (کیمیو کردار) میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، دونوں اوم شانتی اوم کے علاوہ ہیپی نیو ایئر اور چنئی ایکسپریس جیسی بڑی فلموں میں بھی ساتھ کام کرچکے ہیں۔
Source: social media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج
’ہانیہ کی بجائے انڈیا کو فلم سے نکال دیا‘، دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ
سلمان کو Trigeminal Neuralgia اعصابی دباﺅکی بیمار لاحق
شاہ رخ اور عامر انتہائی پروفیشنل ہیں لیکن سلمان خان کی اسٹار پاور بے مثال ہے، کاجول
ریکھا میری اچھی پرفارمنس کی وجہ سے مجھے فلموں سے نکلوا دیتی تھیں، ارونا ایرانی
کروڑوں فالوورز والے دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر گرفتاری کے بعد امریکہ سے بے دخل
سونم رگھوونشی پر بھڑکی کنگنا رناوت، کہا- ‘شادی سے انکار نہیں کر سکتی تھی یا اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ نہیں سکتی تھی
بالی ووڈ فلمساز پارتھو گھوش کا انتقال