بالی وڈ کے معروف سینیئر اداکار نصیرالدین شاہ پنجابی فلم سردار جی تھری کے حوالے سے سر اٹھانے والے تنازع کے دوران اداکار دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے حق میں ایک بیان جاری کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’میں دلجیت کے ساتھ کھڑا ہوں۔ جملہ باز پارٹی اپنے گندے ہتھکنڈوں کے ساتھ کافی عرصے سے اس کا انتظار کر رہی تھا کہ کب دلجیت پر حملہ کیا جائے اور اسے لگتا ہے کہ آخرکار موقع مل گیا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’سردار جی تھری فلم کی کاسٹنگ کی ذمہ داری دلجیت کی نہیں بلکہ ڈائریکٹر کی تھی مگر چونکہ کسی کو ہدایتکار کا نام بھی معلوم نہیں، اس لیے سارا غصہ دلجیت پر نکالا جا رہا ہے کیونکہ وہ دنیا بھر میں پہچانے جاتے ہیں۔ دلجیت نے اس کاسٹ پر اس لیے ہامی بھری کیونکہ ان کا ذہن زہریلا نہیں ہے۔‘ نصیرالدین شاہ نے طنزیہ انداز میں کہا لکھا کہ ’یہ غنڈے صرف یہ چاہتے ہیں کہ انڈیا اور پاکستان کے عوام کے درمیان ذاتی رابطے ختم ہو جائیں۔ میرے اپنے قریبی رشتہ دار اور دوست پاکستان میں ہیں اور کوئی مجھے نہیں روک سکتا کہ میں ان سے محبت کا اظہار کروں یا جب چاہے ملنے جاؤں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’جو لوگ اب مجھے کہیں گے کہ پاکستان چلے جاؤ تو میرا ان کو جواب ہے کہ کَیلاشا چلے جاؤ۔‘
Source: social media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
فلم انڈسٹری ایسے بٹ چکی ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا، سنجے دت
اکشے دوست نہیں کولیگ ہے، دوست اوم پوری تھے، پریش راول
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
'پٹھان" کے بعد اس مشہور جوڑی کی پھر سے 'کنگ' میں واپسی؟
یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج
’ہانیہ کی بجائے انڈیا کو فلم سے نکال دیا‘، دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ
سلمان کو Trigeminal Neuralgia اعصابی دباﺅکی بیمار لاحق
شاہ رخ اور عامر انتہائی پروفیشنل ہیں لیکن سلمان خان کی اسٹار پاور بے مثال ہے، کاجول
ریکھا میری اچھی پرفارمنس کی وجہ سے مجھے فلموں سے نکلوا دیتی تھیں، ارونا ایرانی
کروڑوں فالوورز والے دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر گرفتاری کے بعد امریکہ سے بے دخل
سونم رگھوونشی پر بھڑکی کنگنا رناوت، کہا- ‘شادی سے انکار نہیں کر سکتی تھی یا اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ نہیں سکتی تھی
بالی ووڈ فلمساز پارتھو گھوش کا انتقال