Entertainment

بالی ووڈ فلمساز پارتھو گھوش کا انتقال

بالی ووڈ فلمساز پارتھو گھوش کا انتقال

ممبئی، 9 جون :مشہور بالی ووڈ فلم ساز پارتھو گھوش کا آج انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 76 برس تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے پارتھو گھوش کی موت ہوئی۔ پارتھو گھوش نے اپنے کریئر میں کئی بہترین فلمیں دیں، جن میں جیکی شراف اور مادھوریددکشت کی فلم 100 ڈیز، متھن چکرورتی کے ساتھ دلال، نانا پاٹیکر-جیکی شراف کی اگنی ساکشی جیسی فلمیں شامل ہیں۔ پارتھو گھوش 8 جون 1949 کو مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا بچپن ادب، فن اور موسیقی میں ہی گزرا۔ سنیما کے لیے ان کے شوق نے انھیں فلم انڈسٹری کی طرف راغب کیا۔ سال 1985 میں انہوں نے بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ پارتھو گھوش نے سال 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم 100 ڈیز کی ہدایت کاری کی۔ اس فلم میں مادھوری دکشت اور جیکی شراف جیسے بڑے ستارے مرکزی کردار میں تھے۔ اس کے بعد پارتھو گھوش نے سال 1992 میں دیویا بھارتی اور اویناش وادھاون کی اداکاری والی گیت کی ہدایت کاری کی۔ سال 1993 میں پارتھو گھوش نے سپر ہٹ فلم دلال کی ہدایت کاری کی۔ اس فلم میں متھن چکرورتی اور عائشہ جھلکا نے اہم رول ادا کیے تھے۔ پارتھو گھوش کی ہدایت کاری میں 1996 میں ریلیز فلم اگنی ساکشی میں جیکی شراف، منیشا کوئرالہ اور نانا پاٹیکر نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ اس فلم میں منیشا نے گھریلو تشدد کا شکار ایک خاتون کا چیلنجنگ کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر بھی کامیاب رہی اور منیشا کوئرالہ کو اپنی اداکاری کے لئے کافی پذیرائی ملی۔ 1997 میں فلم ’غلام مصطفیٰ‘ میں پارتھو گھوش نے ایک بار پھر نانا پاٹیکر کو ایک مختلف انداز میں پیش کیا، جسے ناظرین نے کافی پسند کیا۔ پارتھو گھوش کو جیون یدھ (1997)، کون سچا کون جھوٹھا (1997)، یگ پروش (1998)، کھوتے سکّے (1998)، مسیحا (2002)، ایک سیکنڈ... جو زندگی بدل دے(2010) جیسی فلموں کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ پارتھو گھوش کی ہدایت کردہ آخری فلم 'موسم اقرار کے دو پل پیار کےتھی، جو سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments