Entertainment

’میں بالی ووڈ میں کام کرنا بھی نہیں چاہتا‘ دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل

’میں بالی ووڈ میں کام کرنا بھی نہیں چاہتا‘ دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر جہاں بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ کو سخت مخالفت کا سامنا ہے۔ معروف پنجابی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ اپنی نئی فلم سردار جی 3 کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد فلم انڈسٹری میں موجود ہندوانتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے ہیں، بھارت اور پاکستان کے بیچ تنائو کی صورتحال میں ان پر پاکستانی نوازی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پاکستانی اسٹار ہانیہ عامر اور دلجیت کی فلم سردار جی 3 کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد فلم بھارت کی آل انڈیا سینی ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) اور فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی ای) نے دلجیت دوسانجھ اور فلم کے پروڈیوسرز کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دی ہے اور بھارت میں فلم کی آئندہ ریلیز کے تمام منصوبے روکنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔ تاہم اسی دوران پنجابی اداکار گلوکار کا ایک پرانا انٹرویو انٹرنیٹ پر دوبارہ منظر عام پر آیا ہے وائرل ہونے والی ویڈیو میں دلجیت نے موسیقی سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ خود کو بالی ووڈ اسٹار کے طور پر قائم کرنے کے بجائے گلوکاری جاری رکھیں گے اور اس کے لیے انہیں کسی کی منظوری کی ضرورت نہیں۔ دوسانجھ کو انٹرویو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے "میں بالی ووڈ میں کام کرنا بھی نہیں چاہتا، مجھے ایک عظیم بالی ووڈ اسٹار بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے”۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے موسیقی پسند ہے، اور میں کسی کی اجازت یا کسی بڑے اسٹار کی منظوری یا نام منسلک کیے بغیر موسیقی بنانا جاری رکھ سکتا ہوں۔ مجھے یہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے کہ، اوہ اس شخص کا کام بک جائے گا، اس کو گانا ملے گا، وہ نہیں ملے گا”۔ دلجیت نے مزید کہا کہ "مجھے موسیقی بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ جب تک مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں کام کرسکتا ہوں تو، میں موسیقی تخلیق کرتا رہوں گا۔ اور جب تک خدا چاہے گا، میں گانے بناؤں گا، چاہے مجھے بالی ووڈ میں کام ملے یا نہ ملے”۔ واضح رہے کہ فلم کی ٹیم نے اعلان کیا کہ ’سردار جی تھری‘ کو بھارت کے علاوہ بیرونِ ممالک میں 27 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments