بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کے ازدواجی تنازعات کی خبریں ایک برس سے گردش کر رہی ہیں مگر دونوں نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کیے رکھی، لیکن اب ابھیشیک بچن نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’منفی خبریں‘ اب ایک نیا ٹرولنگ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ ای ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں ابھیشیک بچن نے اپنے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات پر بات کی اور بتایا کہ وہ ان کی وضاحت کیوں نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ’پہلے میرے بارے میں جو باتیں کی جاتی تھیں مجھ پر ان کا اثر نہیں پڑتا تھا، لیکن اب میری ایک فیملی ہے اور یہ بہت پریشان کن ہے۔ حتیٰ کہ اگر میں کسی چیز کی وضاحت بھی کرتا ہوں تو اس کا الٹا مطلب نکال کیا جاتا ہے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ اس طرح کی منفی باتیں بھیلاتے ہیں انہیں اپنے ضمیر کی آواز سننی چاہیے۔ یہ صرف میں نہیں ہوں، میں متاثر نہیں ہوتا۔ اس میں خاندان شامل ہے۔ میں آپ کو ٹرولنگ کے اس نئے رجحان کی ایک بہت اچھی مثال پیش کروں گا۔‘ ابھیشیک بچن نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر ایک ٹرول کے تکلیف دہ کمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دوست سکندر کھیر کو یہ اتنا برا لگا کہ انہوں نے ابھیشیک کے گھر کا پتہ لکھ کر چیلنج کیا کہ وہ ان کے منہ پر یہ بات کہے۔ ابھیشیک نے کہا کہ ’انٹرنیٹ کے پیچھے چھپ کر دل دکھانے والی باتیں کرنا بہت آسان ہے۔ میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں یہ سب میرے سامنے آ کر کہو، یقیناً وہ ایسا نہیں کرے گا۔ اگر کوئی میرے سامنے بات کرے گا تو میں اس کا احترام کروں گا۔‘
Source: social media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
باب وائیلن گروپ : 'اسرائیلی فوج مردہ باد' کے نعرے لگانے پر امریکی ویزے منسوخ
قریبی دوست نے شیفالی کے موت سے قبل کے لمحات بیان کردے
گلوکارہ بیونسے خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں
ایشوریہ رائے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں، ابھیشیک بچن وضاحت کیوں نہیں کرتے؟
شاہ رخ اور عامر انتہائی پروفیشنل ہیں لیکن سلمان خان کی اسٹار پاور بے مثال ہے، کاجول
’میں بالی ووڈ میں کام کرنا بھی نہیں چاہتا‘ دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل
شروتی ہاسن کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
ثنا خان کی ماں کا انتقال، آج ہی ہوگی تدفین، اداکارہ پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ
’ہانیہ کی بجائے انڈیا کو فلم سے نکال دیا‘، دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ
سلمان کو Trigeminal Neuralgia اعصابی دباﺅکی بیمار لاحق
یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج
سونم رگھوونشی پر بھڑکی کنگنا رناوت، کہا- ‘شادی سے انکار نہیں کر سکتی تھی یا اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ نہیں سکتی تھی