شیفالی جری والا کی موت سے قبل کے لمحات سے متعلق ان کی قریبی دوست اور اداکارہ پوجا گھئی نے بتایا ہے کہ کس طرح شیفالی کے شوہر پراگ تیاگی نے انہیں ان کی رہائش گاہ پر بے حرکت پایا۔ 42 سال کی عمر میں اداکارہ شیفالی جری والا کی اچانک موت نے ان کے مداحوں اور شوبز سے متعلق افراد کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق اداکارہ کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ اب شیفالی کی قریبی دوست اور اداکارہ پوجا گھئی نے شیفالی کی موت سے پہلے کے آخری لمحات کے بارے میں بتایا ہے کہ کس طرح ان کے شوہر پراگ تیاگی نے انہیں ان کی رہائش گاہ پر بے حرکت پایا تھا۔ ایک انٹرویو میں پوجا نے بتایا کہ رات کا کھانا کھانے کے بعد شیفالی نے پراگ سے اپنے کتے کو ٹہلانے کے لیے لے جانے کو کہا تھا۔ جب وہ کتے کے ساتھ باہر نکلے تو ان کی گھریلو ملازمہ نے انہیں فوراً فون کر کے واپس آنے کو کہا۔ پوجا نے بتایا کہ بالکل کیا ہوا؟ یہ ہمیں پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو گا، لیکن جو میں سمجھی ہوں شیفالی نے رات کا کھانا کھایا اور پراگ سے کہا کہ کتے کو ٹہلانے لے جاؤ، جیسے ہی وہ نیچے گئے، گھر کی ملازمہ نے انہیں فون کیا اور کہا کہ دیدی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، تو شیفالی نے پراگ سے کہا کہ کیا آپ اوپر آ کر میری دیکھ بھال کر سکتے ہیں؟ پراگ نے گراؤنڈ فلور پر تھوڑی دیر انتظار کیا تاکہ گھریلو ملازمہ آ کر کتے کو لے جائے، پھر وہ تیزی سے اوپر کی طرف بھاگے، جب وہ اپارٹمنٹ پہنچے تو انہوں نے شیفالی کو بے حرکت پایا۔ پوجا کے مطابق پراگ نے بتایا کہ اس وقت شیفالی کی نبض چل رہی تھی اور ان کی آنکھیں نہیں کھل رہی تھیں اور ان کے جسم میں کوئی حرکت نہیں تھی، تو پراگ کو فوراً اندازہ ہو گیا ہو گا کہ کچھ یقینی طور پر غلط ہے اور وہ شیفالی کو بیلے ویو اسپتال لے گئے جہاں پہنچنے سے پہلے ہی وہ انتقال کر چکی تھیں۔ ان سوالوں کے جواب میں کہ کیا شیفالی نے اپنی موت کے دن کوئی اینٹی ایجنگ ٹریٹمنٹ لیا تھا، پوجا نے وضاحت کی کہ اس دن شیفالی نے وٹامن سی کی آئی وی ڈرپ لگوائی تھی، لیکن وٹامن سی لینا ایک بہت ہی عام بات ہے، ہم سب وٹامن سی لیتے ہیں، کوویڈ کے بعد لوگوں نے باقاعدگی سے وٹامن سی لینا شروع کر دیا ہے، کچھ لوگ صرف ایک گولی کھا لیتے ہیں اور کچھ لوگ اسے آئی وی ڈرپ کے ذریعے لیتے ہیں، اس نے اس دن آئی وی ڈرپ لگوائی تھی۔ جب پوچھا گیا کہ کیا شیفالی نے اپنی موت سے صرف چند گھنٹے پہلے آئی وی ڈرپ لگوائی تھی تو پوجا نے جواب دیا کہ مجھے اس بارے میں یقین نہیں ہے، لیکن واحد چیز جو میں نے دیکھی وہ یہ تھی کہ جب میں وہاں کھڑی تھی تو پولیس نے صرف یہ چیک کرنے کے لیے کہ وہ کون سی دوا لے رہی تھیں اس شخص کو بلایا تھا جس نے ڈرپ لگائی تھی اور تب ہی یہ بات سامنے آئی کہ اس دن شیفالی نے آئی وی ڈرپ لی تھی۔
Source: social media
’پاکستانی عزیزوں کے ساتھ اظہار محبت سے کوئی نہیں روک سکتا‘ نصیرالدین شاہ دلجیت کے حامی
شیفالی جریوالا نے موت سے قبل کونسی ادویات کا استعمال کیا ؟ اہم انکشاف
باب وائیلن گروپ : 'اسرائیلی فوج مردہ باد' کے نعرے لگانے پر امریکی ویزے منسوخ
قریبی دوست نے شیفالی کے موت سے قبل کے لمحات بیان کردے
گلوکارہ بیونسے خوفناک حادثے میں بال بال بچ گئیں
ایشوریہ رائے کے ساتھ علیحدگی کی خبریں، ابھیشیک بچن وضاحت کیوں نہیں کرتے؟
شاہ رخ اور عامر انتہائی پروفیشنل ہیں لیکن سلمان خان کی اسٹار پاور بے مثال ہے، کاجول
’میں بالی ووڈ میں کام کرنا بھی نہیں چاہتا‘ دلجیت دوسانجھ کی ویڈیو وائرل
شروتی ہاسن کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا
ثنا خان کی ماں کا انتقال، آج ہی ہوگی تدفین، اداکارہ پر ٹوٹا غموں کا پہاڑ
’ہانیہ کی بجائے انڈیا کو فلم سے نکال دیا‘، دلجیت دوسانجھ کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ
سلمان کو Trigeminal Neuralgia اعصابی دباﺅکی بیمار لاحق
یوٹیوبر رجب بٹ اور ساتھیوں کیخلاف زیادتی و بلیک میلنگ کا مقدمہ درج
سونم رگھوونشی پر بھڑکی کنگنا رناوت، کہا- ‘شادی سے انکار نہیں کر سکتی تھی یا اپنے عاشق کے ساتھ بھاگ نہیں سکتی تھی